اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آل انڈیا ریڈیو و دور درشن کے انسٹالیشن آفیسر محمد شکیل صاحب کی اہلیہ کا انتقال، جنازہ کی نماز کل 11 بجے دن میں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 11 June 2019

آل انڈیا ریڈیو و دور درشن کے انسٹالیشن آفیسر محمد شکیل صاحب کی اہلیہ کا انتقال، جنازہ کی نماز کل 11 بجے دن میں!

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 11/جون 2019) بڑے ہی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ آل انڈیا ریڈیو و دور درشن کے انسٹالیشن آفیسر محمد شکیل صاحب کی اہلیہ کا اچانک برین ہیمبریج ہوجانے سے دہلی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحومہ نیک سیرت اور صوم صلوۃ کی پابند تھیں، عمر لگ بھگ 48-50 سال تھی، مرحومہ اپنے پیچھے تین صاحبزادہ چھوڑ گئیں ہے، مرحومہ کے جنازے کی نماز محمد شکیل صاحب کے آبائی گاؤں دہوڑا (شکری)، دربھنگہ، بہار کے قبرستان میں کل مورخہ 12 جون 2019  کو 11 بجے دن میں ادا کی جائےگی۔ ان شاء اللہ
آپ تمام احباب سے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لئے دعا کی درخواست ہے،  مرحومہ کے انتقال پر شکیل احمد کے اس دکھ کی گھڑی میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں پریوار برابر کا شریک ہے۔
اظہار تعزیت کرنے والوں میں بیداری کاروں کے صدرنظرعالم، سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد، بہار فوڈ کارپوریشن کے سابق چئیرمین الحاج محمد عطاکریم، سابق راجیہ سبھا رکن صابر علی، نثار احمد موریاوی، ڈاکٹر آفتاب عالم، نائب صدر مقصود عالم پپو خان، ڈاکٹر راحت علی، سرور علی فیضی، وجئے کمار جھا، ڈاکٹر وصی احمد شمشاد، مطیع الرحمن، ہمایوں شیخ(سرپنچ، لوام پنچایت)، اشرف سبحانی، بدرالہدی خان، محمد ہیرا، محمد عرش الدین، طارق شہاب، انجینئر نشاط کریم شوکت، خالد حسین وغیرہ کے نام شامل ہیں