اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چوری کی تین بائک کے ساتھ دو گرفتار، مقدمہ درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 11 June 2019

چوری کی تین بائک کے ساتھ دو گرفتار، مقدمہ درج!

دیدارگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/جون 2019) دیدار گنج تھانہ علاقہ کے مہوارا گاّؤں کے پاس سے پولیس نے گزشتہ رات چوری کی تین بائک کے ساتھ دو چوروں کو گرفتار کیا ہے، پولیس برآمد ہوئی بائک کے اصلی مالک کی پہچان کر رہی ہے، وہیں گرفتار ملزموں سے پوچھ تاچھ کے دوران گروہ کے کئی لوگوں کا نام اور جگہ کی جانکاری ملی ہے، جن کی تلاش میں پولیس مصروف ہوگئی ہے.
ایس پی گرامن نریندر پرتاپ سنگھ کے مطابق گرفتار چوروں میں اجے چوہان بیٹے مشرالال دیدار گنج تھانے کے صلاح الدین پور گاؤں کا رہائشی ہے، منوج چوہان بیٹے مٹھائی جوپور ضلع کے شاہگنج تھانہ کے آکھاپٹی گاؤں کا رہائشی ہے.
 ایس پی گرامن کے مطابق دیدارگنج تھانے پر تعینات داروغہ راجیش کمار موریا دیر رات علاقے میں گشت کر رہے تھے، اسی دوران جیسے ہی وہ مہوارا کے گاؤں پہنچ گئے، اجے چوہان وہاں موٹر سائیکل کے ساتھ مشکوک حالت میں کھڑا نظر آیا، شک میں پولیس نے حراست میں لے لیا اور گاڑی کا کاغذ طلب کیا تو وہ کچھ بھی نہیں دکھا سکا، انکوائری کے دوران یہ پتہ چلا گیا کہ موٹر سائیکل چوری کی ہے، پولیس موٹر سائیکل کے ساتھ اجے کو گرفتار کر تھانے لے آئی، پوچھ تاچھ کے بعد اس کے دوست منوج چوہان کو پولیس نے گھر سے گرفتار کرلیا، منوج کے گھر بائک بیچنے کیلیے چھپا کررکھی گئی تھی، ایس پی نے کہا کہ تین بائک سمیت دو چوروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور گاڑی کے مالکان کی تلاش کی جا رہی ہے، دونوں چوروں کے خلاف مقدمہ رجسٹرڈ کیا گیا ہے، ایس پی کے مطابق، گروہ کے دوسرے اراکین کے نام اور پتے کی اطلاع ملی ہے، پولیس کی ٹیم ان کو بھی تلاش کر رہی ہے.