اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شبلی کالج اعظم گڑھ: ڈاکٹر جاوید ہیڈ دیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 10 June 2019

شبلی کالج اعظم گڑھ: ڈاکٹر جاوید ہیڈ دیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کا انتقال!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/جون 2019) بڑے افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ ڈاکٹر جاوید صاحب ہیڈ,ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی (شبلی نیشنل کالج) اس دار فانی سے کوچ کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون.
موصوف کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، کل رات دہلی میں دوران علاج انکی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی، جسد خاکی بذریعہ ایمبولینس انکے آبائی گاؤں گنگا گدام پور لائی جارہی ہے، نماز جنازہ کل 11 جون صبح 9:00 بجے انکے آبائی گاؤں ہی میں ادا کی جائیگی. ان شاء اللہ
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں، جنت الفردوس میں اعلی مقام دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں.آمیـن