اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: علماء کونسل مآب لنچنگ کے خلاف اترپردیش سمیت ملک بھر میں کل 29جون کو کرے گی احتجاج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 28 June 2019

علماء کونسل مآب لنچنگ کے خلاف اترپردیش سمیت ملک بھر میں کل 29جون کو کرے گی احتجاج!

اشرف اصلاحی
ــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 28/جون 2019)پچھلے دنوں جھارکھنڈ میں بھیڑ کے ذریعہ تبریز انصاری نامی نوجوان کو قتل کئے جانے اور ملزموں پر کڑی کاروائ نہ کئے جانے خلاف کل 29 جون کو راشٹریہ علماء کونسل نے اترپردیش کے سبھی ضلع سمیت ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
     لکھنؤ مرکزی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تبریز انصاری کو مذہب کے نام پر بھیڑ کے ذریعہ شرکیہ کلمات کہلوائے گئے اور پھر لاٹھی ڈنڈا سمیت مختلف ہتھیاروں سے مار کر نیم مردہ کر دیا۔ پولیس علاج کے بجائے شدید زخمی حالت میں تبریز کو جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جو کھلا آتنکواد ہے، راشٹریہ علماء کونسل بھیڑ اور پولیس کے خلاف کاروائی و تبریز انصاری کو انصاف دلانے کے مطالبے کو لیکر اترپردیش کے اعظم گڑھ، جونپور، کشی نگر، گورکھپور، بہرائچ، فیض آباد، بارہ بنکی، کانپور، علیگڑھ سمیت سبھی اضلاع و ملک کے مختلف صوبوں میں کل 29 جون کو ضلع کلکٹریٹ پر احتجاج کرے گی اور وزیراعظم کو منسوب عرضداشت پیش کرے گی۔
    کونسل نے کل سبھی انصاف پسند برادران وطن سے زندہ دلی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اپنے ضلع کے ضلع ہیڈکواٹر پر منعقد احتجاجی پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔