اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لال گنج: مدنی مارکیٹ میں "مدنی مسجد" کی سنگ بنیاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 28 June 2019

لال گنج: مدنی مارکیٹ میں "مدنی مسجد" کی سنگ بنیاد!

عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــ
لالگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/جون 2019) جو شخص مسجد کی تعمیر کراتا ہے اللہ تعالی اس کے لئے جنت میں عالیشان محل تیار کراتے ہیں، مذکورہ باتیں مفتی سفیان احمد مظاہری استاد مطلع العلوم بنارس نے بروز جمعہ مدنی مارکیٹ لال گنج میں مدنی مسجد کی سنگ بنیاد کے موقع پر منعقد تقریب میں کہا، انہوں نے کہا مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کے لئے اللہ تعالی نے کافی اجر و ثواب کا وعدہ کر رکھا ہے۔
مولانا لئیق احمد نے کہا روئے زمین کی سب سے بہتر جگہ مسجد ہے، اگر چڑیا کے گھونسلہ کی ایک سیک کے برابر بھی کوئی حصہ لیتا ہے تو بھی یہ صدقہ جاریہ ہے، اس کا اجر و ثواب اسے ملتا رہیگا. اس سے قبل مسجد کی سنگ بنیاد مفتی سفیان احمد قاسمی استاد اشاعت العلوم کوٹیلہ چیک پوسٹ اور مفتی سفیان احمد مظاہری نے کیا۔
 اس موقع پر حافظ حاجی رئیس احمد، حافظ لئیق احمد، مولانا حبیب الرحمن قاسمی، حافظ عقیس احمد، حافظ محمد اسلم، حافظ عمران احمد، حافظ عرفان احمد، ڈاکٹر محمد ارشد قاسمی، حاجی ابوالجیش، مرزا ساجد بیگ، ضیاءالدین چنوں، وسیم احمد، محمد صالح، ابو عاصم گڈو، صلاح الدین، شمشاد احمد، فیضان احمد وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔