اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: 9 سال کی عمر میں حفظ قرآن کریم مکمل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 15 June 2019

9 سال کی عمر میں حفظ قرآن کریم مکمل!

  عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــ
 دھن گھٹا/سنت کبیر نگر (آئی ین اے نیوز15/جون 2019)  ترقیاتی بلاک بلہر کے باشندہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے شعبہ تعمیر وترقی کے محصل مولانا وقاری عبدالرحیم ندوی کے صاحبزادے ابو عبیدہ نے بہت ہی کم عرصے میں حفظ قرآن مکمل کرلیا ہے، اور امسال شعبہ عربی کے داخلہ امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ،
اس عظیم کامیابی اور سعادت پر دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے شیخ التفسیر مولانا سید صھیب طاہر حسینی ندوی مولانا کفیل احمد ندوی ناظر شعبہ مدارس ملحقہ مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی سنت کبیر نگر مولانا محمد شرف الدین ندوی مولانا کلیم اللہ اور حافظ ابو طلحہ وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے اور دعاؤں سے نوازا ہے_