بہادر گنج قصبہ میں سوگ کی لہر، بند رہی دکانیں، ہزاروں کی تعداد میں سوگوار موجود رہے.
بہادرگنج/ غازی پور(آئی این اے نیوز 15/جون 2019)غازی پور قصبہ کے بزرگ عالم دین امام و خطیب حضرت مولانا الحاج عبد الحئی صاحب مفتاحی کا جمعرات کی رات ان کے مکان پر انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون، جس کی خبر سنتے ہی پورے مشرقی یوپی میں سوگ لہر دوڑ گئی، جمعہ کو انکے مکان پر تعزیت کرنے والوں کا مجمع ہوگیا، جمعہ کی شام ہزاروں افراد نے نم آنکھوں کیساتھ نماز جنازہ ادا کیا، بعدہ سپرد خاک کیا گیا.واضح ہو کہ نگر کے امام مولانا الحاج عبد الحئی صاحب مفتاحی کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے، انکے آخری دیدار کے وقت ہزاروں چاہنے والے موجود رہے.
گاندھی میموریل انٹر کالج کے میدان میں جنازے کی نماز ادا کی گئی اور تدفین بگھ مروا قبرستان میں عمل میں آئی.
اس موقع پر نگر کے برزگوں نے کہاں کہ آج ہمارا قصبہ ایک سرپرست کو کھو دیا، جسکی بھرپائی مشکل ہے، انہوں نے ہمیشہ سادگی اور بھائی چارہ اور اتحاد کی تعلیم دی، نوے سالہ امام صاحب کی ہندو مسلم میں عزت تھی، ہر قوم کے لوگ ان کو ادب احترام سے دیکھتے، جسکی وجہ سے پورا دن آخری دیدار کے وقت لوگوں کا تانتا لگا رہا، قصبہ واسیوں اور بنکروں نے اپنا کاروبار بند رکھا اور جمعہ کی نماز میں انکی مغفرت کے لئے دعا کی گئی.
جنازے میں آنے جانے میں کوئی مشکل نہ ہو اس کے لئے نگر کی پولیس محکمہ کے ساتھ ساتھ لوگوں نے بھی انتظام کیا تھا.