جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/جون 2019) جین پور تھانہ علاقہ کے عظمت گڑھ نگر پنچایت رہائشی کی چلتی ٹرین سے گر کر موت ہوگئی، موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا.
معلومات کے مطابق پرکاش گوڑ بیٹے بھارت گور 19 سالہ جو ممبئی میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا، وہاں محنت مزدوری کر کے گھر کا پیٹ پالتا تھا، گزشتہ دنوں وہ ممبئی سے گھر آرہا تھا، ٹرین میں بیٹھا تھا، گرمی کی وجہ سے ٹرین کے دروازے پر بیٹھا ہوا ہوا لے رہا تھا، اچانک نیند کی جھپکی آئی اور ٹرین سے گر گیا اور موقع پر موت ہوگئی، کچھ دیر بعد وہاں گائے چرواہوں نے دیکھا کہ ایک شخص کی لاش پڑی ہے، لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور میت کی جیب سے موصول ہوئے موبائل نمبر سے رابطہ کیا اور اس کی معلومات گھر والوں کو دی، گھر میں خبر سنتے ہی کہرام مچ گیا.