اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلام کا پہلا حکم تعلیم کا حصول!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 10 June 2019

اسلام کا پہلا حکم تعلیم کا حصول!

مستقیم احمد نئی دہلی
ــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
اسلام میں تعلیم کی کتنی اہمیت ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ قرآن کی پہلی آیت اقراء( یعنی پڑھو،تعلیم حاصل کرو)اتری، اسلئے ضرورت اس بات کی ہیکہ مسلمان زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد دینی تعلیم سے تو وابستہ ہے لیکن عصری تعلیم سے ابھی بھی بہت دور ہیں۔اسلام پہلا مذہب ہے جو اپنے عقیدے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے عقائد کا بھی احترام کرنا سکھاتا ہے، جیسے ہر انسان کااحترام کیا جائے،ایسا کوئی بھی الفاظ زبان سے نہ نکالا جائے جو کسی کی دل آزاری کا سبب بنے۔کسی کے برے برتائو پر بھی اس سے تعلق ختم نہ کئے جائیں۔ایسے لوگ جو قرآن میں عقیدہ نہیں رکھتے انہوں نے بھی تشدد اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور ان کے نزدیک بھی یہ دونوں چیزیں اسلام کے سراسر خلاف ہیں۔
اسلام سائنس،تاریخ اور تصوف کی بھی بہترین تعلیم  دیتا ہے اور دنیا کو کچھ بہت بڑے دانشور،سائنسداں،مصنف اور  ماہرین نے دیئے۔ہندوستان میں دیکھا جائے تو یہاں بھی اسلام کی روشن اور قابل فخر تہذیب نے اپنا پر چم لہرایا ہے۔جس نے خوشحالی اور ترقی مہیا کروایا۔اب اس بات کی ضرورت اس بات کی ہیکہ دین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم اور سائنس کی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے، دوسروں کے عقائد کو سمجھنے کیلئے تصوف کا  سمجھنا،تکثیری سماج میں مسلمانوں کا کردار،ملک کے ایشوز اور ملک کو لیکر اسلام کا مطالعہ کریں۔اسلام مذہب علم کا مذہب جو گزشتہ صدی میں بہت تیزی سے پھیلا۔اب مسلمانوں کو سیکولرزم کو ساتھ رکھ کر تعلیم پر بہت سختی سے توجہ دینی ہوگی، محمد ﷺ نے فرمایا کہ ہر مسلمان پر علم حاصل کرنا فرض ہے۔(حدیث)