اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چلتی ٹرین میں نوجوان کی طبیعت بگڑی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 22 June 2019

چلتی ٹرین میں نوجوان کی طبیعت بگڑی!

شاہ گنج/جونپور(آئی این اے نیوز 22/جون 2019) امبیڈکر نگر سے اعظم گڑھ ٹرین سے جا رہے ایک طالب علم کی یکایک چلتی ٹرین میں طبیعت خراب ہوگئی۔مسافروں کی اطلاع پر شاہ گنج ٹرین پہنچنے پر جی آرپی کے جوانوں نے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق امبیڈکر نگر ضلع کے جلالپور تھانہ حلقہ کے تحت کیتھا گاؤں رہائشی مکیش کمار 21ولد وجے بہادر اعظم میں اپنے چچا کے یہاں رہ کر آئی ٹی آئی کرتا ہے۔جمعہ کے روز وہ اکبر پور اسٹیشن سے غریب نواز ایکسپریس ٹرین پر سوار ہو کر اعظم گڑھ جانے کیلئے نکال تھا کہ راستہ میں ہی قے اور درد کی شکایت شروع ہو گئی، دیگر مسافروں نے واقعہ کی اطلاع شاہ گنج جی آرپی کو دیا جس پر اسٹیشن پر ٹرین پہنچنے پر پولیس نے اسے ٹرین سے اتار کر علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا.