اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مجاہد اسلام مرد مومن حافظ ڈاکٹرمحمد مرسی رحمہ اللہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 21 June 2019

مجاہد اسلام مرد مومن حافظ ڈاکٹرمحمد مرسی رحمہ اللہ

بقلم عطاءالرحمان بلھرہ بارہ بنکی. متعلم دارالعلوم ندوة العلماء لکھنؤ
ـــــــــــــــــــــــــ
مجاہد اسلام اخوان المسلمون کے عظیم رہنما مصر کے سابق مظلوم صدر حافظ ڈاکٹر محمد مرسی رحمۃ اللہ علیہ کا 67 سال کی عمر میں  دین اسلام کی بقا کے خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔جس کی وجہ سے عالم اسلام میں ایک غم کی لہر دوڑ گئی.
  یہ واقعہ ایک اندوہناک واقعہ ہے حافظ ڈاکٹر محمد مرسی دین اسلام کے علمبردار تھے وہ ایک خداترس مومن متقی اور بڑی خوبیوں کے مالک انسان تھے وہ دین اسلام کو نافذ کرنا چاہتے تھے انہوں نے ظالم کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا تھا اور جمہوریت کی بقاء کے لیے تاریخی اور عظیم جدوجہد کی .محمد مرسی  بیت المقدس کی آزادی فلسطین افغانستان سیریا شام غزہ اور دیگر ممالک اسلامیہ کے مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کرتے تھے اور ان کی جو خدمات ہے وہ  تاریخ کے سنہرے  الفاظ میں لکھی جائیں گی  ایک منصوبہ بند سازش کے تحت فرعون کے جانشین السیسی نے عہدے سے ہٹا کر جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جو  ایک مجرمانہ عمل  ہے
 محمد مرسی ملک میں امن و امان اور عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتے تھے وہ  شہید ہوئے ہیں اور وہ آخری سانس تک دین اسلام پر قائم رہے اور امت کی نمائندگی کا فریضہ انجام دیتے رہے یہ ایک حقیقت ہے کہ  شہیدوں کا خون شجر  اسلام کو تازگی بخشتا ہے ہمیں  امید ہے کہ اس اخوان  المسلمون کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوگا اور مصر میں  ایک دن انشاءاللہ حق کے علمبرداروں کی ضرور قائم ہوگی  اور خون شہید ضرور رنگ لائے گا
ضرورت اس بات کی ہے  کہ ہم انہیں  سچا خراج عقیدت پیش کریں ان کو سچا خراج عقیدت یہ ہے کہ ہم ان کی زندگی کے مقصد کو سمجھیں اور ان کی فکر اور موقف سے واقف ہوں اور اخوان المسلمون کی تاریخ کا مطالعہ کریں حسن البناء  شھید  اور محمد مرسی کے مشن کو فروغ دیں مجرموں ظالموں اور طاغوتی طاقتوں نیز  صلیبی اور صہیونی طاقتوں کے خلاف متحد ہوں  اور مظلومین سے ہمدردی اور تعلق کا اظہار  کریں حکومت کی جانب سے عام  مسلمانوں کو  نماز جنازہ کی اجازت نہی دی گئی یہ ایک  یہ غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے دنیا کے اندر ہزاروں جگہ  ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا جو ان کی مقبولیت کی علامت ہے ہم ان کے اہل خانہ اور متعلقین اور ان سے وابستہ افراد  کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انکے کئے ہوئے کاموں کو قبول فرمائے  اور ان کے مشن کو زندہ رکھے.آمین