رپورٹ: علی اشہد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/جون 2019) بارش نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں کافی گرمی تھی، کسان پریشان تھے اور عام عوام گرمی سے بے حال تھی اور دعائیں ہورہی تھیں اللہ نے سب دعا قبول کی اور کل رات سے موسلادھار بارش ہوئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی، یہ تو ہوا ایک پہلو، لیکن اس خوشی میں خلل تب پیدا ہوا جب بارش کا پانی سڑک پر جو دکانیں ہیں اس میں بھرنا شروع ہوا اور لوگوں کا کافی نقصان ہوا، خاص کر قاسم گنج علاقے میں کافی دکانوں میں پانی بھر گیا اور لوگوں کو موٹر پمپ سے پانی نکالتے ہوئے دیکھا گیا، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا انتظامیہ کو اس کا اندازہ نہیں تھا کی جب بارش ہوگی تو دکانوں میں پانی جانے کا خدشہ ہے، مقامی چیئرمین وریندر وشوکرما کو اس مسئلہ کو سختی سے لینا چاہیے تھا لیکن ان کی لاپرواہی سے عوام کا کافی نقصان ہوا ہے.
بتایا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین عارف خان نے اس روڈ کی مرمت پر روک صرف اس وجہ سے لگائی تھی کہ روڈ اور دوکان کا لیول ایک ہی تھا اور ان کی مانگ تھی کہ پہلے روڈ کی کھدائی ہو اور پھراس پر کام ہو لیکن عارف خان کے چناؤ ہارنے کے بعد نئے چیئرمین اور نئے ممبران نے زور دے کر روڈ کا کام اسی لیول پر شروع کرادیا، جس سے پچھلے سال بھی کافی نقصان ہوا تھا، لیکن بعد میں یہ خبر آئی کہ دوکان اور روڈ کے بیچ نالوں کا کام ہوا ہے جس سے دوکان میں پانی نہیں جائے گا لیکن سب دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے اور عوام کا لاکھوں کا نقصان ہوا.
نمائندے نے علاقے کا معائنہ کیا اور کچھ دکان داروں سے بات کی جس میں شیرو بھائی کیرانا والے کا لاکھوں کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ فہیم جوتا والے، شمشیر کیرانا والے اور عید گاہ کے پاس میوا ساب کرانا والے کے دکان میں زیادہ پانی بھرنے کی بھرنے کی وجہ سے بھاری نقصانات ہوئے ہیں.
نسواں اسکول کے پاس نالا جام تھا ہر سال صاف صفائی کے لیے تقریباً 60 لاکھ سے زیادہ فنڈ آتا ہے وہ پیسہ کہاں جاتا ہے یہ بحث کا موضوع ہے اس کی جواب دہی موجودہ چئیرمین اور نئے منتخب ممبران کی ہے بارش کے پانی کے جگہ جگہ بھر جانے کی ایک وجہ یہ بھی مانی جارہی ہے کہ بلریا گنج میں زیادہ تر نالیان یا تو بہت پتلی ہیں یا اور دوسرے اس کی وقت پر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی نکاسی میں کافی دقت پیش آئی اور پانی نالوں سے بڑے نالوں کے ذریعہ باہر نہیں جا پایا اور جس کی قیمت عوام کو چکانی پڑی ہماری چئیرمین سے مانگ ہے کہ ضلع ڈی ایم کو آگاہ کرکے نقصان زدہ لوگوں کو معاوضہ دیا جائے.