اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کریم نگر کے مینارٹی اسکول میں داخلہ امتحان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 22 June 2019

کریم نگر کے مینارٹی اسکول میں داخلہ امتحان!

تلنگانہ(آئی این اے نیوز 22/جون 2019)تلنگانہ مینارٹی اسکول کریم نگر برائے طلبہ ٣ واقع مغدم پور میں نویں جماعت کا داخلہ امتحان منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل اے ناگابھوشنم نے ہیڈ آفس سے  نویں جماعت کا داخلہ امتحان سرکلر جاری ہونے کے بعد اولیائے طلباء کو بذریعہ فون اطلاع دی
اور ٢٢ جون صبح ١١ بجے تا ١٢ بجے منعقد ہونے والا داخلہ امتحان میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کہا ہے، اسکول احاطہ میں واقع وسیع و عریض ہال میں داخلہ امتحان منعقد کیا گیا جس میں دور دراز علاقےکے طلباء نے  داخلہ امتحان میں شرکت کی اس موقعہ پرنسپل اسکول ناگابھوشنم نے امتحان کا جائزہ لیا بطور انویجلیٹر سرینواس ریڈی نے امتحان گاہ کی نگرانی کی ہے۔