اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دوشیزہ نے اپنے والد کی حمایت میں نوجوان کو کیا بلیک میل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 22 June 2019

دوشیزہ نے اپنے والد کی حمایت میں نوجوان کو کیا بلیک میل!

عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/ سنت کبیر( آئی این اے نیوز22/جون2019) تھانہ دھن گھٹا حلقہ کے تحت موضع روسیا بازار گاؤں کی رہنے والی ایک دوشیزہ نے ایک طرف جہاں اپنے اہل خانہ کی مدد سے فیض آباد کے ایک نوجوان کو اپنے فریبی جال میں فرضی مقدمات میں پھنسانے کی تحریر پولیس کپتان سنت کبیر نگر کو دی ہے وہیں دوسری جانب سعید احمد  ولد مشیر احمد نامی  نوجوان  محلہ  امانی گنج پٹھان ٹولیاں تھانہ کوتوالی شہر فیض آباد  اجودھیا نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش سمیت متعلقہ اعلیٰ افسران کو شکایتی رجسٹرڈ خطوط بھیج کر دوشیزہ سمیت والد کے خلاف جانچ کر مقدمہ درج کرنے کی پرزور سفارش کی ہے 
خبروں کے مطابق سعید احمد  ولد مشیر احمد نامی  نوجوان  محلہ  امانی گنج پٹھان ٹولیاں تھانہ کوتوالی شہر فیض آباد نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش سمیت متعلقہ اعلیٰ افسران کو بھیجے گئے رجسٹرڈ خطوط میں کہا ہے کہ مقامی تھانہ حلقہ واقع موضع روسیا بازار فتح محمد نے 40000ہزار روپیہ ادھار لیا تھا، اسی رقم کو جب  فتح محمد سے ادایگی کی بات کہی گئی تو الجھنے لگے اور  میرا موبائل فون چھین کر زمین پر پھینک دیا یہی نہیں رقم واپسی کی بات پر فون پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جانے لگی اور کہا گیا کہ دی ہوئی رقم کا مطالبہ اگر  کروگے تو آبروریزی کا مقدمہ درج کرا  کر جیل بھی بھیجوا دیا جائے گا آگے تحریر میں بتایا گیا ہے کہ اس سازش میں ،فتح محمد ،ببلو ولد فتح محمد،آفرین ولد ،فتح محمد،   شامل ہیں۔
سعید احمد نے  تحریر کے ذریعہ بتایا کہ اسکی اہلیہ کو سازش میں شامل کر سیکس ریکٹ کا جھوٹا الزام و فرضی واٹسپ چیٹ کے زریعہ مقامی حلقہ میں چل رہی ایک سوسائٹی کو  بدنام کیا جا رہا ہے جو بلکل بےبنیاد ہے
ببلو نبی خان ولد فتح محمدکے ذریعے موبائل فون پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی  دی جا رہی ہے۔
 سعید احمد نے مذکورہ لوگوں پر  الزام لگایا ہے کہ اسکی اہلیہ کی  تصویریں موبائل پر بھیج کر غلط اور گندی باتیں  ببلو کے ذریعہ پوسٹ کی جارہی ہیں
نوجوان نے وزیر اعلی اتر پردیش کو مکتوب ارسال کر پورے معاملے کی تفتیش کر مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پولیس کپتان سنت کبیر سے پر زور سفارش کی ہے .
اس سلسلہ میں تھانہ انچارج دھن گھٹا رڑویر مشرا سے جب دریافت کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ سعید احمد کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی رجسٹرڈ تحریر پولیس کپتان سنت کبیر نگر آکاش تومر کی جانب سے موصول ہوئی ہے جس کی جانچ کی جارہی ہے  جلد معاملے کا خلاصہ کر کاروائی یقینی بناکر رپورٹ بھیج دی جائے گی.