اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ صبرحد کی جانب سے صبرحد سمیت متعدد عیدگاہوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو کتاب اور مٹھائیوں کا تحفہ دیا گیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 6 June 2019

دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ صبرحد کی جانب سے صبرحد سمیت متعدد عیدگاہوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو کتاب اور مٹھائیوں کا تحفہ دیا گیا!

جونپور(آئی این اے نیوز 6/جون 2019) دارالقرآن ٹرسٹ صبرحد کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نماز کے بعد صبرحد و اطراف کی متعدد عیدگاہوں پر تعینات پولیس افسران کو ہندی ترجمہ اسلامی کتابوں و مٹھائیوں کا تحفہ دیکر جہاں ایک طرف پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی وہیں ایک اہم دعوتی فریضہ انجام دیا گیا.
بسپا نیتا جناب شہنواز عالم صبرحدی نے ٹرسٹ کے اس کام کی سراہنا کی اور کہا کہ آج جب کہ وطن عزیز میں مسلمانوں اور اسلام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں اور طرح طرح کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں ایسے وقت میں نبی کے پیغام کو عام کرنے و برادران وطن کے سامنے اسلام کا تعارف پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس کام کو کرنے کیلئے عید سے بہتر کوئی موقع نہیں تھا جس موقعہ کا ٹرسٹ کارکنان نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
اس موقع پر مولانا محمد اعظم صاحب قاسمی، ٹرسٹ کے نائب سکریٹری مولانا آصف ندوی، ناظم شعبہ مکتب دینیات حافظ عمید الحسن، ذیشان شیخ سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں.