جمعیة علماء ضلع پداپلی کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں کی گئی خدمات پر ایک نظر۔
پداپلی(آئی این اے نیوز 6/جون 2019) جمعیة علماء پداپلی کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں خواتین کے لئے دس روزہ درس و تلاوت قرآن مجید رکھا گیا جس میں مختلف علماء اکرام نے قرآن کا درس دیا ہے، اسی طرح اس ماہ مقدس میں قرآن پاک کا متن اور ترجمہ مع تفسیر عربی اردو تیلگو اور انگریزی مفت میں تقسیم کیا گیا نیز مستحق غرباء میں رمضان عید پیکیجس کے تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد استقام الدین قاسمی نے کہا کہ عید پیکیجس تقسیم کرنے کا مقصد غرباء کے گھروں میں بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے تا کہ وہ بھی عید کے پر مسرت موقع کو خوشیوں کے ساتھ منا سکیں.
اس موقع پر شھر پداپلی جمعیة علماء پداپلی کے ذمہ دار علماء و حفاظ مولانا لئیق اللہ قاسمی مفتی عبد الحکیم مفتی مجاہد مولانا توصیف مفتی امتیازحافظ عبد المجیب حافظ عرفات حافظ کلیم حافظ سلمان حافظ عامر قاری ارشاد کے علاوہ دیگر محبین جمعیة علماء موجود رہے اور عید پیکیجس کو مستحق غرباء تک پہونچانے میں مددگار و معاون رہے۔
