رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت /باغپت( آئی این اے نیوز 24/جون 2019) قصبہ بڑوت کے جے ایس فارم ھاؤس میں آج ھندو مسلم ایکتا کے نام پر جمعیۃ علماء ضلع باغپت کے زیر اہتمام عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع باغپت نے فرمائی جب کہ نظامت کے فرائض قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت نے انجام دیئے، پروگرام کا قاری محمد راغب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور ھدیہ نعت جامعہ اصلاح المسلمین بجرول کے ایک طالب علم نے پیش کیا.
پروگرام کو سیاست دانوں اور ملی و قومی راہنماؤں نے مخاطب کیا.
بی جی پی کے شہر صدر وریند سنگھ نے کہا کہ آج ہم سب کو ایک ہو کر اور آپسی بھید بھاؤ کو ختم کرکے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی بات کو پیش نظر رکھ کر "سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وسواس" کو لیکر آگے بڑھنا ہے اور اس ملک کو ٹوٹنے سے بچانا ہے
اسی طرح شہر امام حضرت مولانا محمد عارف الحق بڑوتوی نے کہا کہ اگر ہم یوں چاہتے ہیں کہ ہم سب ترقی کریں تو پھر امن و امان کو قائم کرنا ہوگا اور آپسی بھائی چارگی کے ساتھ آگے بڑھ کر اس ملک ھندوستان کو شرپسند عناصر سے بچانا ہوگا
نواب احمد حمید لیڈر راشٹریہ لوکدل نے کہا کہ ہم سب اپنے نوجوانوں کی سوچ بدلیں اور پہلے ہی طرح جیسے ھندو مسلم ایک تھالی میں کھانا کھا لیتا تھا ویسا ہی ماحول بنانا ہوگا اور یہ جمعیۃ علماء ھند کی پہل اچھی پہل ھے اس سے ہی آپس میں پیار محبت قائم ہوسکتا ہے،
اشونی تومر سابق امیدوار چیئرمین قصبہ بڑوت نے کہا کہ آج سب سے زیادہ غلط افواہوں سے بچانے کی سخت ضرورت ہے ورنہ اس سے بہت نقصان ماضی میں ہوئے ہیں
اسی طرح حضرت مولانا محمد اسجد صاحب مہتمم مدرسہ امدادالاسلام عیدگاہ پسونڈہ غازی آباد نے مفصل طور پر اخلاق حمیدہ کو اپنانے پر قرآن و حدیث کی روشنی میں زور دیا انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے شمار آیات اس بات کی گواہ ہے کہ اخلاق سے پیش آنا یہ تمام ہی انسانوں کے ساتھ حکم ھے، لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم یہ عید ملن کا پروگرام مجبوری کی وجہ سے نہیں بلکہ اخلاقی طور پر منعقد کررہے ہیں اسی طرح ھندو بھائیوں کو منعقد کرنے چاہیے تاکہ آپسی بھائی چارہ دونوں طرف سے قائم ہوسکے
اس موقع پر وریندر پردھان، اشوک کمار، سریندر شرما، حضرت مولانا محمد خالد سیف اللہ کنوینر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت، حضرت مولانا محمد یامین مہتمم مدرسہ اسلامیہ ٹانڈہ مولانا محمد دلشاد مہتمم مدرسہ اسلامیہ عربیہ دھنورہ، حافظ محمد قاسم صدیقی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع باغپت، حضرت مولانا مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ باغپت وغیرہ نے امن و بھائی چارگی و ھندو مسلم ایکتا پر باتیں پیش کی آخر میں قاری محمد صابر صاحب صدر تحصیل بڑوت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مجلس کا اختتام حضرت صدر صاحب کی رقت آمیز دعا پر ہوا.