اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان المبارک کے بعد بھی عبادات ذکر وتلاوت کے اہتمام کا عزم کریں، مولانا سید صہیب حسینی ندوی کا برہ ریوسہ میں جلسہ اصلاح معاشرہ سے خصوصی خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 14 June 2019

رمضان المبارک کے بعد بھی عبادات ذکر وتلاوت کے اہتمام کا عزم کریں، مولانا سید صہیب حسینی ندوی کا برہ ریوسہ میں جلسہ اصلاح معاشرہ سے خصوصی خطاب!

سیتاپور(آئی این اے نیوز 14/جون 2019) مذہب اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اسمیں کمی بیشی  کی ضرورت نہیں مذہب اسلام زندگی کے تمام معاملات میں انسان کو اچھائی اور برائی ، نیکی و بدی اور حقوق فرائض کا شعور بخشتے ہوئے امن وسلامتی اور انسانی ترقی کی ضمانت فراہم کرتا اور ظاہری وباطنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے توحیدخالص پر  اسکی بنیاد  ہے اور اخلاق حسنہ اس کی پہچان ہے اور اسی کی تعلیم دیتا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی شیخ التفسیر دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے کیا وہ  انجمن فلاح المسلمین کی جانب سے منعقدہ ضلع کے گاؤں برہ (ریوسہ) میں جلسہ اصلاح معاشرہ سے خصوصی خطاب کر رہے تھے .
مولانا  حسینی ندوی نے مزید کہا کہ ہم اپنا محاسبہ کریں اور رمضان المبارک کے سبق کو یاد کریں اور   اللہ تعالی سے  توبہ ورجوع اورہرلمحہ اللہ تعالی کی اطاعت کرتے رہنا چاہیے ، اور  مستقل طور پراللہ تعالی کی اطاعت کرنے کیساتھ ہرگناہ ومعصیت کے کام سے اجتناب کرتے ہوئے رمضان المبارک میں جواطاعات واللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنے کی کوششیں کی تھیں  اسے رمضان کے بعد بھی جاری رکھے۔
مولانا حسینی ندوی نے نماز کے اہتمام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا رشتہ قرآن و حدیث سے مضبوط کریں اور اسی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور توحید خالص کیساتھ زندگی گزاریں.
مولانا سید صہیب حسینی نے پیام انسانیت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلاتفریق مذہب و ملت ہر ضرورت مند کی مدد کریں بے سہاروں کا سھارا بنیں اور ہر ایک کو  خوشی پہنچائیں یہ اعمال اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہیں.
 مولانا ذبیح اللہ کی سرپرستی اور مولانا معراج کی صدارت میں منعقد جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا عاصم اقبال ندوی ناظم مدرسہ فرقانیہ بسواں نے اپنے خطاب میں اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کی تعلیم ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اتحاد عہد حاضر کی ناگزیر ضرورت ہےآج مسلمانوں کے سارے مسائل کا حل ان کی اجتماعیت اور اسلامی تعلیمات پر عمل  ہے،آج ہم  متحد نہیں اس لئے ہماری  شریعت بھی محفوظ نہیں ہے مولانا ندوی نے کہا کہ ہر حال میں اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہوگی ۔ قاری شکیل احمد تجویدی کی تلاوت قرآن سے آغاز ہونے والے جلسہ کی نظامت مولانا عمران ندوی و مولوی عزت اللہ دھورہرارہ نے  کی نعتیہ کلام حافظ تابش ریحان مؤ۔ حافظ شرافت بسوانی نے پیش کیا۔
اس موقع پر مولانا شفیق الرحمن ندوی۔ مولانا عبد الوحید۔ قاری ظہیر الاسلام عرفانی بہادر گنجوی۔  قاری عطاء الرحمن بلھروی۔ حاجی صغیر خان۔ حافظ محمد توفیق۔محمد ریاض۔ ثاقب عمر ۔ محمد آصف سمیت دیگر لوگ موجود تھے خواتین بھی کافی تعداد میں شریک رہیں، کنوینر جلسہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔