رپورٹ: عاصم طاہر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/جون 2019) ایشیا کی عظیم دینی درسگاہ ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی حسب پروگرام نماز جمعہ سے قبل منجیرپٹی کی جامع مسجد میں ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہر زمانے میں غالب رہا اور رہے گا،قرآن مجید کی آیت جس کو میں نے ابھی آپ حضرات کے سامنے تلاوت فرمائی ہے وہ آج کے حالات کے اعتبار سے بڑی تسلی بخش اور بہت رہنما ہے "ھوالذى ارسل رسوله بالھدی" وہ اللہ جس نے رسول پاک صل اللہ علیہ وسلم کو ہدایت دے کر بھیجا،
شریعت دے کر بھیجا دین دے کر بھیجا اس لیے نہیں کہ دین آئے اور ختم ہوجائے بلکہ اس لیے بھیجا کہ میرے رسول آئیں اور دین اسلام کو تمام دینوں پر غالب کردیں فرمایا "ان الدین عند اللہ الإسلام" اسلام کی مخالفت ہر زمانے میں ہوئی ہے اور ہوتی رہے گی لیکن جس چیز کی جتنی مخالفت ہوتی مخالفین جتنے زیادہ ہوتے ہیں وہ چیز اتنی ہی ابھر کر سامنے آتی ہے مسلمانوں کے حالات جتنے نامساعد ہوتے ہیں اسلام اتنا ہی ابھر کر دنیا کے سامنے آتا ہے اور آتا رہے گا سب سے پہلے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کو پیش کیا ایمان کی دعوت دی تو کتنی مشکلات کا سامنا کیا ہے وہ دنیا جانتی ہے لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہارے، آپ کا چچا ابو جہل آپ کی پیدائش پر بہت خوشی منایا تھا حتی کہ ایک باندی کو آزاد کردیا لیکن جب اسلام کی تعلیمات کو لے کر لوگوں کے سامنے گئے تو سب سے زیادہ یہی مخالفت کی اور تکلیف پہنچائی راستے پر چلتے تو پیچھے سے ڈھیلا مارتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تو اس بوڑھے کو مار سکتے تھے توڑ مروڑ کر پھینک سکتے تھے، لیکن
*اللہ اللہ محبت کی مجبوریاں*
*زخم سہتے رہے اور مسکراتے رہے*
دنیا جانتی ہے کہ کس کا کیا بگڑا ہمیشہ اسلام مخالفین ہی کی شکست ہوئی ہے دنیا لاکھ مخالف ہوجائے لیکن اسلام ہمیشہ غالب ہوکر رہے گا دنیا میں اسلام مخالف کی تعداد سب سے زیادہ عیسائیوں کی ہے ہمیشہ اسلام کے خلاف سازشیں رچتے تھے لیکن آج تک کچھ بگاڑ نہیں پائے اللہ تبارک و تعالٰی نے قرآن مجید کو جیسا لوحِ محفوظ سے اتارا تھا آج تک ویسے ہی ہے پورے قرآن میں کہیں بھی ایک حرف کا فرق نہیں اور ان کی کتاب انجیل عیسی علیہ السلام ایک لے کر آئے تھے معلوم نہیں وہ کہاں ہے ان کا جو پادری آتا تھا اپنی طرف سے بنا کر انجیل پیش کرتا تھا اور کہتا تھا یہی اصل انجیل ہے جب یہ اپنی مذھبی کتاب نہیں بچا سکے تو ہمارے دین اور ہماری کتاب کا کیا بگاڑ سکتے ہیں اور قرآن مجید اللہ اس کی تو حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تبارک و تعالٰی نے لی ہے یاد رکھو مسلمانوں میدان عرفات میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تبارک و تعالٰی سے دعا مانگی تھی کہ اے اللہ میری امت کو کوئی ظالم کو ستمگر کوئی فتنہ کوئی زلزلہ نقصان نہ پہنچا پائے میری امت قیامت تک رہے گی اللہ نے دعا قبول کی اور بشارت بھی دے دی تو دوستوں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا پر پورے بھروسے پورے اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ قیامت کی صبح تک کوئی رہے یا نا رہے مسلمان ضرور باقی رہیں گے کوئی مذہب رہے یا نا رہے اسلام باقی رہے گا حدیث میں ہے کہ میری امت کی ایک جماعت تا قیامت حق پر غالب رہے گی اس کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا جو کوئی اس کو نقصان پہنچانا چاہے گی وہ خود خسارے میں رہے گی وقتی طور پر پریشانیاں ضرور آئیں گی لیکن وہ سب ہمارے اعمال کے نتیجے کی وجہ سے ہونگی تو میرے عزیزو ہم لوگوں کو اپنا تعلق اپنے سے اللہ سے مضبوط کرنا ہوگا اللہ سے لو لگانا ہوگا آپس میں مل جل کر رہنا ہوگا ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارگی کا معاملہ کرنا ہوگا آپس میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تب جا کر ہر وقت ہمارے ساتھ اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہوگی اللہ تبارک و تعالٰی کہنے سننے سے زیادہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمیــــن