اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یونین عام بجٹ 2019 مکمل طور پر مایوس کن: ایس ڈی پی آئی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 9 July 2019

یونین عام بجٹ 2019 مکمل طور پر مایوس کن: ایس ڈی پی آئی

نٸی دہلی(آئی این اے نیوز 9/جولائی 2019) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی أف انڈیا نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کٸیے گٸے بجٹ ٢٠١٩ کو مکمل طور ر مایوس کن قرار دیتے ہوٸے کہا کہ ملک کی معشیت کو ٢٠٢٥ تک پانچ کھرب ڈالر تک پہنچانے کا جو دعویٰ کیا گیا تھا اس کے تعلق سے بجٹ میں کوٸی وژن  موجود نہیں ہے۔اور بجٹ میں امرإ کو خوش کیا گیا ہے۔ایس ڈی پی أٸی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس ضمن میں اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سونے پر اضافی کسٹم ڈیوٹی سے سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوگا۔
جب سونے پر 10 فیصد امپورٹ ڈیوٹی لگاٸی گٸی تھی تب سے سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔اس میں مزید اضافی کسٹم ڈیوٹی سے سونے کی اسمگلنگ ایک نفع نخش کاروبار ہو جاٸے گا۔جس سے روپیہ کی قدر میں مزید کمی آجاٸے گی.
ایم کے فیضی نے کہا کہ 400 کروڑ سے کم ٹرن اور کرنے والی کمپنیوں کو صرف ٢٥ فیصد کارپوریٹ ٹیکس ادا کرنے کی اجازت دینا امیروں کے لٸیے مراعات کے برابر ہے۔اس سے حقیقت میں ایسا ہوگا کہ ایک ہزار کی ٹرن اور کرنے والی کمپنی اپنی سرگرمیوں کو تین اداروں میں تقسیم کرے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کٸیے جاٸیں اور تجارت کے منفی توازن کو کم کیا جاٸے۔مودی حکومت میں ملک نے بیروزگاری کا ریکارڈ بنایا ہے  اور یہ بجٹ بھی کچھ خاص نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ بجٹ میں صرف بیان بازی کی گٸی ہے۔جامع اور پاٸیدار ترقی کے لٸیے صرف محدود مالی حمایت حاصل ہے۔دفاعی بجٹ میں حقیقی معنوں میں کوٸی اضافہ نہیں ہوا۔ریلوے کے بہت سارے منصوبے ہیں مگر مالی وساٸل فراہم نہیں کٸیے گٸے ہیں۔تعلیمی وساٸل کے لٸیے بھی کچھ نہیں کہا گیا ہے۔وزیر خزانہ أمدنی کی کمی ہر خاموش ہیں۔ریفنڈ کو واپسی پر تاخیر ہورہی ہے۔پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا ہے۔روزمرہ کی ضرورتوں کی قیمت میں ٤ سے ٥ فیصد کا اضافہ ہو جاٸے گا۔زراعت میں پانی کے ذخیروں اور خرچ ر دھیان دینا ہوگا۔اس کے لٸیے ہاٸیڈرو پونکس جیسی نٸی تکنک کا استعمال کرنا ہوگا جس سے زراعت میں پانی کی کھپت میں ٦٠ فیصد کی کمی أجاٸے گی۔ایس ڈی ی أٸی صدر نے کہا کہ وزیر خزانہ سیتا رمن کو اصلاحی ایجنڈے کو أگے بڑھانے میں نڈر ہونا چاہیۓ۔ہمارا مسلہ خاص طور ہر بجٹ سے اور عام طور پر حکومت کے ساتھ یہ ہے کہ اکنامک ، لینڈ اینڈ لیبر کیایٹل مارکٹس  کے اصلاحات کے بجاٸے انکریمنٹل ایپروچ کو اپنایا گیا ہے۔اگر اسی رفتار سے ہم چین سے مقابلہ کریں گے تو ہمای معشیت کو پانچ کھرب ڈالر تک پہنچانے کے مقصد میں کامیاب نہیں ہو پاٸیں گے۔