اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آل انڈیا مسلم بیداری کارواں دربھنگہ اورمدھوبنی ضلع کمیٹی منسوخ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 16 July 2019

آل انڈیا مسلم بیداری کارواں دربھنگہ اورمدھوبنی ضلع کمیٹی منسوخ!

محمد سالم آزاد
———————
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 16/جولائی 2019) اپنی الگ شناخت قائم کرکے عوام کی آواز اور ترجمان کی حیثیت سے کام کرنے والی تنظیم آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کو مزید وسعت دینے اور زمینی سطح پر اسے مضبوط بنانے کے لائحہ عمل پر کام کرنا شروع کردیا ہے، کارواں اپنے نئے ہدف کے تحت متھلانچل میں تنظیم کو منظم و مضبوط کرنے کی شروعات کرنے جارہی ہے تاکہ بڑے پیمانہ پر ممبرسازی اور افراد کو جوڑا جاسکے۔ اسی کڑی میں بہار کے دو اضلاع کی کمیٹی کو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دربھنگہ اورمدھوبنی ضلع کی پرانی کمیٹی کو آج تحلیل کردیا گیا ہے اور نئی کمیٹی کی تشکیل جلد ہی کردی جائے گی۔ دربھنگہ۔ مدھوبنی میں ضلع صدر اور سکریٹری کا انتخاب اسی ماہ عمل میں آنے کی توقع ہے۔ پرانی کمیٹی آج سے پوری طرح منسوخ کردیئے جانے کے بعد اس کے تحت کوئی بھی کام نہیں کرپائے گی۔ اس کی اطلاع آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے نائب صدر مقصودعالم عرف پپو خان نے پریس بیان جاری کردی ہے۔
مسٹرخان نے بتایا کہ دربھنگہ مدھوبنی کی ضلعی کمیٹی کو سست رفتاری کی بناپر منسوخ کیا گیا ہے۔ جلد ہی اچھے لوگوں کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔