اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: والدین کومحبت کی نظر سے دیکھنا بھی ثواب کاباعث!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 21 July 2019

والدین کومحبت کی نظر سے دیکھنا بھی ثواب کاباعث!

فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
_______________________
 والدین کا اسلام میں بہت بڑا مقام ہے، مشکوۃ شریف باب البر والصلۃ میں حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضوراکرم صلی اﷲعلیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حسن سلوک کرنے والی اولاد جب بھی محبت کی نظر سے والدین کو دیکھے تو ہر نظر کے بدلے اﷲتعالیٰ مقبول حج کا ثواب لکھ دیتا ہے۔ صحابہ رضی اﷲعنہم اجمعین نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! اگر کوئی اپنے والدین کی زیارت دن میں سومرتبہ کرے تو ؟  حضوراکرم صلی اﷲعلیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اﷲاکبر اطیب۔ اﷲتعالیٰ بہت بڑا، نہایت ہی تقدس والا ہے‘‘۔
والدین کے دیدارکی فضیلت کے متعلق حضورپاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’محبت بھری ایک نظر پر حج مقبول کو ثواب ہے‘‘۔ کاش کہ آج کا مسلمان اس حدیث شریف کی اہمیت کو سمجھتا اور محبت کی نظر سے والدین کے دیدار کی سعادت حاصل کرتا، اللہ کی رحمت اس قدر عام ہے، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم لینے والے بنیں، اوردوسری اہم بات جواس حدیث سے ثابت ہوتی ہے جب ماں باپ کومحبت کی نظر دیکھنے پر اللہ حج کے برابر ثواب دیتاہے، تووالدین کاکیامقام ومرتبہ ہے، آسانی سے لگایاجاسکتاہے، دوسری اہم بات جوہماری ذہنوں میں رہنی چائیے کہ جب  والدین کے ساتھ حسن وسلوک کا ثواب اس قدر زیادہ ہے توایسے ہی ان کے ساتھ برے اخلاق سے پیش آنا ان کوتکلیف دینا، ان کی نافرمانی کرنا اس کاگناہ بھی بہت بڑھاہوا ہے، اسی لئے آقا نے والدین کی نافرمانی کو گناہ کبیرہ میں شمار کیا ہے، اللہ تعالی عمل کی توفیق دے...آمین