نئی دہلی(آئی این اے نیوز 21/جولائی 2019 )سماجی کارکن محمد جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسانیت انسانی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے بہت زور دیتی ہے۔خاص طور سے ان چیزوں کو پورا کرنے پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے جس کا ذکر قرآن میں ہے اور جس کا حکم محمد ﷺ نے دیا ہے۔قرآن اور محمد ﷺ نے امن کے قیام کیلئے بہت سخت حکم دیا ہے۔ الله تعالٰی نے اپنی مخلوق کے درمیان امن،رواداری اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کا حکم دیا ہے۔انہیں پیغامات میں سے تکثریت،امن اور رواداری کا خاص ہے۔وطن میں پیار و محبت اور مل جل کر رہنا ،تشدد اور تقسیم سے گریز کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہیکہ وہ اچھائی اور برابری کو فروغ دے اور مختلف عقائد کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام کرے۔دیگر عقائد کے لوگوں کی عبادات اور دیگر عقیدے کے تئیں روداری کا مظاہرہ کریں۔اگر کہیں خراب برتاؤ کسی کے ساتھ ہو تو اس کی مخالفت کی جائے اور ملک کے امن اور رواداری کا بگڑنے نہ دیاجائے۔اسلام ہمیشہ سے سیکولرزم اور اور تکثیری سماج کی حمایت کرتا ہے۔ لہذا ملک کے مسلمانوں کو ملک کے سیکولرزم،ملک کی خوشحالی اور ایک مظبوط ملک بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔محمد جاوید نے مزید کہا کہ محمد ﷺ نے ہمیشہ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنے کا درس دیا۔اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ دوسروں کے جذبات،دوسروں کی پریشانیاں اور دیگر مسائل کو سمجھے اور اس کا خیال رکھے۔ ہمیشہ تشدد،قتل و غارت گری اور افرا تفری سے بچیں.تشدد کا ارتکاب کرنے والے انسانیت کے دشمنوں کی ہمیشہ مذمت کریں۔