فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ــــــــــــــــــــــــــــ
بنی اسرائیل ۷۲ فرقوں میں تقسیم ہوئے، امت محمدیہ ۷۳ فرقوں میں تقسیم ہونگے، تمام فرقے فرقے ناری اور جہنمی ہونگے سوائے ایک فرقہ کے اور نجات پانے والے فرقہ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "مااناعلیہ واصحابی "یعنی جس طریقہ پر میں ہوں اور میرے حضرات صحابہ کرام ہیں، اس طریق کی پیروی کرنے والا فرقہ جنتی ہوگا باقی تمام فرقہ جہنم کے ایندھن بنیں گے، آقا سے اسی لفظ سے علماء نے اہل سنت والجماعت تجویز کیا ہے، لہاذا نجات پانے والافرقہ اہل سنت والجماعت کاہوگا، نہ دیوبندیت نجات کامدار ہے، نہ بریلوت نجات کامدار ہے، نہ دیوبندی بریلوی کوئی چیز ہے، دیوبندی اور بریلوی صرف بطور امتیاز کے تھا اہل سنت والجماعت علماء دیوبند کے ماننے والے، اہل سنت والجماعت علماء بریلوی کے ماننے والے، لیکن افسوس دونوں ہی فرقہ غلو کی آگ میں سب سے شدت سے جلنے لگے، خود کودیوبندی اور بریلوی کہنے لگے اور نجات کامدار اپنے مسلک کوگرداننے لگے،اور جب مزید غلو ان فرقوں میں آیا توبعض متشدد عالم جو شریعت مطہرہ سے ناآشنا ہیں کہنے لگے صرف دیوبندی ہی اہل سنت والجماعت ہیں، دیوبندی مسلمان ہی جنت میں جائیں گے، جو قرآن کی تفسیر دیوبندی علماء کی ہے یاوایا دیوبند ہے، صرف وہی معتبر ہے، یہ سب گمراہی اور خلاف شرع ہیں، دیوبند کوئی فرقہ نہیں، اگر موجودہ زمانہ میں دیوبند الگ مسلک مان رہا ہے توایسا شخص اکابر علماء دیوبند کے راستہ سے بھٹکا ہواشخص ہے، جب علماء دیوبند کے نام لینے والے اس قدر غلو کاشکار ہیں تو بھائی لوگوں کے حال کااندازہ آسانی سے لگایاجاسکتاہے، علماء دیوبند اہل سنت والجماعت کے ماننے والے ہیں، اہل سنت والجماعت کی ایک شاخ ہے، جیساکہ ہمارے اکابرین نے فرمایا، لیکن افسوس غالی علماء نے جن کی نہ شریعت مطہرہ پر نظر ہے، نہ اکابر علماء دیوبند کی تاریخ سے کوئی واقفیت، ایسے غالی علماء دیوبند کو الگ مسلک بناکر پیش کرنے کی حماقت کررہے ہیں، جس سے باطل کی راہ آسان ہورہی ہے، لہاذا اپنے لئے اسی نام کو تجویز کریں جو پیارے آقا نے منتخب کیا، نجات پانے والےلوگوں کی جوعلامت نبی نے بیان کی ہے یعنی جو نبی اور صحابہ کرام کے نقش پر چلے وہ جنت میں جائے گا اب یہ کہنا کہ نبی اور صحابہ کرام کی پیروی کرنے والے صرف دیوبندی لوگ ہی ہیں، یہ پلہ درجہ کی جہالت ہے، علماء دیوبند کے علاوہ لوگ بھی اس وصف کے ساتھ متصف لوگ ہیں، لہاذا اس طرح کی باتیں گمراہ کن ہیں، ان چیزوں سے کلی اجتناب کرناچائیے، اللہ تعالی غلو سے ہمیں بچائے.آمین