اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/جولائی 2019) جمعیت علماء ضلع اعظم گڈھ کا ایک اہم وفد ماب لنچنگ کے خلاف میمورنڈم پیش کرنے کے لئے کلکٹریٹ پہنچا، وفد میں مفتی اشفاق احمد صاحب اعظمی، مفتی محمد یاسر قاسمی، مولانا شاہد القاسمی،مفتی احمد الراشد صاحب مبارکپوری، مولانا انور داودی،مولانا محمد فیصل صاحب،مولانا محمد طیب صاحب بمہوری،مولانا محمد شاہد صاحب مبارکپوری،ہمایوں کبیر گولڈی مبارکپور،ظفراحمد خان سرائے میر،ماسٹر ابوہاشم مبارکپوری اور دیگراراکین شامل تھے.
حسب پروگرام نو بجے صبح ڈی ایم ضلع اعظم گڈھ ناگیندرپرسادسنگھ سے ایک خوشگوار ملاقات رہی،انہوں نے وفد کا اکرام کیا اور جمیعت العلماء اور صدر جمعیت علمائے ہند مولانا سید ارشد صاحب مدنی دامت برکاتھم سے اپنے دیرینہ تعلقات کا بھی اظہار کیا، نیز قرآن سے اپنے خصوصی لگاؤکوبھی ظاہر کیا،انہوں نے مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کی شمولیت کا تذکرہ کیا،نیز انہوں نے دوٹوک کہا کہ ماب لنچنگ بھی آتنک واد ہے،ملک کی سالمیت کے لیے دونوں طرح کی دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا،اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ ہندو قوم میں چھوا چھوت کو اتنا بڑھاوا ملا کہ اس نے مذہبی حیثیت اختیار کرلیا،آج سنت بھی اس کے خلاف بولنے کے لئے تیار نہیں،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے درد کو سمجھتے ہیں آپ کی آواز کو صدر جمہوریہ تک ہم پہنچا دیں گے،اور یہ اطمینان دلایا کہ ہم جمعیت علماء ہند اور سماجی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مل کر بہتر سماج کے فروغ کے لئے مل جل کر کام کریں گے،اس طرح یہ ملاقات خوشگوار بھی رہی اور بامقصد بھی،وفد نے ڈی ایم صاحب کا شکریہ ادا کیا.