فرانس گنج(آئی این اے نیوز 20/جولائی 2019) دنوں سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ اور ناگرگ سنگھرش سمیتی کے کارکنان فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد کی قیادت میں سیمانچل کی ترقیات اور بنیادی ضروریات کے لئے وزیر ریل پیوش گوئل. ریلوے چیئرمین. ارریہ رکن پارلیمنٹ پردیب کمار اورسپول ایم پی دلیشور کامیت سے دہلی میں ملاقات کی تھی اور اس علاقے کی صحیح صورتحال سے واقف کرایا دہلی سے واپسی پر فاربس گنج ریلوے اسٹیشن پر معروف سماجی کارکن شاہ جہاں شاد کا پرزور اور شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کا ہار پہنایا گیا اس موقع پر ناگرگ سنگھرش سمیتی اور سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ کے کارکنان اور دیگر لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے جیسےسیف علی خان. راحل خان، مولانا عبداللہ قاسمی. گن بچھراج راکھیچک . ونود سیراگی. پروین کمار. گڈو علی. سونو گوپال. راشد جنید. گوروچودھری. ابوالحسن. راجا چودھری. ناصر انصاری. شاہد خان.رنجیت سنجے شاہ وغیرہ تھےساتھ ہی سبھوں نے شکریہ ادا کیا کہ ہماری آواز اور بنیادی ضرورت کو اٹھایا امیدہے کہ جلد یہ مطالبات پورے ہوں گے. اس موقع پر شاہ جہاں شاد نے کہا کہ ہرجگہ ملاقات اچھی رہی کام نہ ہونے تک ہماری یہ کوشش جاری رہےگی. جب حکومت سب کا ساتھ سب کاوکاس کا نعرہ دے رہی ہےتو یہ اس وقت سچ ہوگا جب پچھرے اور پسماندہ علاقے کو ترجیح دے.انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات زمینی اور بنیادی ہیں جیسے (1)سہرسہ فاربس گنج ریلوے کا تیز رفتاری سے ہو اور جلد شروعات ہو. (2)سیمانچل ایکسپریس میں کینٹگ کا انتظام ہو. (3)پرتاب گنج اور للت گرام کے بیچ مدہوبنی میں جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے سامنے مولانا ابوالکلام کے نام سے مولانا آزاد آزاد ہولڈ ہو. (4)جوگبنی کولکاتا ہردن ہو. (5)ڈی ایم یو جوگبنی کٹیہار میں ڈبے کااضافہ ہو. (6)پٹنہ دہلی اور بنارس کے لئے مزید ٹرین دی جائے. سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وفد ابھی دہلی میں رک کر دیگر رکن پارلیمان اور افسران سے مل کر پر یشراور مضبوط بناتا لیکن سپول ارریہ مدھو بنی سیتامڑھی اور کشن گنج کے سیلاب زدگان کو دیکھتے ہوئے وفد واپس آگیا کیونکہ متاثرین بہت پریشان ہیں بہت جلد امام قاسم اسلامک ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ اور سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ کی طرف سے راحت رسانی اور ریلیف کام انسانی بنیادوں پر ہوگاجس کی تیاری چل رہی ہے شاہ جہاں شاد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن ہجومی تشدد کے ذریعے قتل کے واردات سامنے آرہے ہیں ضرورت ہے کہ حکومت مضبوط اور ٹھوس قدم اٹھائے اور قانون بنائے تاکہ انسانیت باقی رہے.
آخر میں انہوں نے سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ. ناگرگ سنگھرش سمیتی کے کارکنان شوشل میڈیا. اور پرنٹ میڈیا.کا شکریہ ادا کیا کہ کہ اس آواز اور خبرکو بھرپور شائع کیااور ہر قدم پر ساتھ رہےجس کے لئے ہم تہ دل سے شکرگذار ہیں۔
آخر میں انہوں نے سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ. ناگرگ سنگھرش سمیتی کے کارکنان شوشل میڈیا. اور پرنٹ میڈیا.کا شکریہ ادا کیا کہ کہ اس آواز اور خبرکو بھرپور شائع کیااور ہر قدم پر ساتھ رہےجس کے لئے ہم تہ دل سے شکرگذار ہیں۔