اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئوآئمہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی اہم میٹنگ کاانعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 20 July 2019

مئوآئمہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی اہم میٹنگ کاانعقاد!

الطاف حسین حالی صدر، اور معتمد الہ آبادی نائب صدر منتخب۔
عبداللہ انصاری
___________
مئو آئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 20/جولائی 2019) مئوآئمہ قصبہ کے معروف سماجی کارکن عمیر جلال کی سرپرستی اور سینیر صحافی سعیدانصاری کی نگرانی میں مئوآئمہ ایجوکیشنل سوسائٹی کاقیام عمل میں آیا، اس تنظیم کی اہم میٹنگ قصبہ کے پورہ میانجی میں نیو فیشن کلاتھ اسٹور کے نزد منعقد ہوئی،میٹنگ کوخطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان الہ آبادی نے کہا، انسان کو علم کی وجہ سے دوسرے مخلوق پر فضیلت ہے، حضرت آدم علیہ السلام علم ہی کی وجہ سے فرشتوں سے افضل وبرتر ثابت ہوئے،انہوں نے کہا، اس تنظیم کامقصد نوجوانوں میں تعلیم کے میدان میں بیدار کرناہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے مئوآئمہ کے نوجوان تعلیم کے میدان میں انتہائی پسماندہ ہیں، الہ آباد یونیورسٹی اکثر طلباء کاداخلہ خصوصی کوٹا سے ہی ہوتا ہے،میٹنگ کوخطاب کرتے ہوئے سامق انصاری نے کہا، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے نوجوان تعلیم کے میدان میں آگے اور زبان اور قلم کومضبوط کریں، اس میٹنگ  کوعمار انصاری اور نازش قریشی نے بھی خطاب کیا، الطاف حسین کو صدر معتمد الہ آبادی اورعمار انصاری کونائب صدر،مفتی فضل الرحمان الہ آبادی اور نازش قریشی کوجنرل سیکریٹری محمد افضل، سلمان صدیقی اور محمد اویس انصاری کو خزانچی آپس میں اتفاق رائے سے منتخب کیاگیا، کثیر تعداد میں نوجوان شریک رہے،