شاہ گنج/جونپور(آئی این اے نیوز 10/اگست2019) شاہگنج اسمبلی حلقہ کے صبرحد گاؤں سے تعلق رکھنے والے فعال نوجوان بسپا لیڈر جناب شہنواز عالم نے آج لکھنؤ میں نو منتخب بسپا کے ریاستی صدر جناب منقاد علی صاحب سے ایک خصوصی ملاقات کر مبارک باد پیش کی اور صوبہ میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے و پارٹی کے نظریات کو عام لوگوں تک پہنچانے پر چرچا کی اس موقعہ پر نوجوان لیڈر شہنواز عالم نے جونپور کے علاقائی مدوں و پریشانیوں سے ریاستی صدر کو آگاہ کیا۔
