اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انصاف کی بات !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 5 August 2019

انصاف کی بات !

مولانا فیاض احمد صدیقی
_________________
مکرمی!
         بہت عرصہ سے تین طلاق کو ایشو بنا کر مسلم خواتین کے ساتھ زیادتی کی بات کر کے انہیں انصاف دلانے کی بات کی جارہی تھی اور اب تین طلاق کے خلاف قانون بنانےکی راہ آسان ہوتے ہی ہر سمت سے یہ بتانے کی کوشش ہورہی ہے کہ موجودہ سرکار مسلم خواتین کی کتنی خیر خواہ ہے اور اس نے تین طلاق جیسی چیز سے انہیں تقریباً آزادی ہی دلادی ہے ۔لیکن اگر اعداد و شمار پر غور کیا جائے تو مسلم خواتین میں طلاق کی شرح دوسری قوموں کی نسبت بہت کم ہے تو پھر جہاں یہ لعنت زیادہ ہے، وہاں کے لیے پہلے کوئی انتظام ہوتا نہ کہ مسلم خواتین کے لیے ۔بہر حال بل پاس ہوگیا، صدرِ جمہوریہ کی اجازت کے بعد اب قانون بھی بن گیا ۔میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر شرعی قوانین کا گہرائی سے مطالعہ کیا جاتا تو اس بل کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی، کیوں کہ اسلام مذہب میں تین طلاق ایک ساتھ دینے کی سخت ممانعت ہے اور فرائض میں سب سے ناپسندیدہ طلاق کو ہی گر دانا گیا ہے ۔جو ہونا تھا سو ہو چکا، لیکن اب مسلمانوں کو بالخصوص علماء کرام کو اس بات پر تو جہ دینے کی ضرورت ہے کہ دشمنانِ اسلام ہم نا سمجھ مسلمانوں کی کون سی بات کو ایشو بنا سکتے ہیں اور اس سے پہلے کہ ہماری نامجھی اور توجہ نہ دینے کے سبب انہیں شرعی قوانین پر انگلی اٹھانے کا موقع مل جائے ۔بہرحال اس میں کوئی شک نہیں کہ شرعی قوانین دنیا سے بہترین قوانین میں سے ایک ہے، جب کہ سر فہرست ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری تمام عالم کے مسلمانوں پر ہے؛؛؛؛ ؛؛؛