اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلم لیگ کے 25 ستمبر مظاہرے کی تیاریاں زوروں پر، ہنگامی دورے اور میٹنگ کا بھی سلسلہ جاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 23 September 2019

مسلم لیگ کے 25 ستمبر مظاہرے کی تیاریاں زوروں پر، ہنگامی دورے اور میٹنگ کا بھی سلسلہ جاری

مسلم لیگ کے 25ستمبر والے مظاہرے کی تیاریاں زوروں پر،ہنگامی دورے اور میٹنگ کا سلسلہ جاری

نئ دہلی،23ستمبر (نامہ نگار)انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام 25ستمبر کو دہلی کے جنتر منتر پر ہونے مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔پارٹی کارکنان مظاہرے کی کامیاب سے ہمکنار کرنے کیلئے ہنگامی دورے اور میٹنگ کر رہے ہیں۔مظاہرے میں پارٹی کے قومی سطح کے لیڈران کی شرکت سے پارٹی کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔مسلم لیگ دہلی کے صوبائی صدر مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی نے بتایا کہ 25ستمبر کے احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کے اعلیٰ لیڈران اور ملک بھر سے پارٹی کارکنان شرکت کررہے ہیں۔انہوں نے مظاہرے میں شرکت کیلئے عوام سے پر زور اپیل کی ہے۔اس موقع پر پارٹی کے قومی سیکریٹری خرم انیس،سی کے زبیر،شفیق احمد، صابر غفار،محمد آصف انصاری،عمران اعجاز،شیخ فیصل حسن،نور اشرف وغیرہ نے بھی عوام سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ مرکزی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور ملک میں خوف و ہراس کے ماحول کے خلاف 25 ستمبر کو دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی،جس میں پارٹی کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین،رکن پارلیمنٹ کنہا علی کٹی،ای ٹی بشیر سمیت پارٹی کے تمام لیڈران شرکت کریں گے۔