اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قانون داں رام جیٹھ ملانی کا 95 سال کی عمر میں میں انتقال

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 8 September 2019

قانون داں رام جیٹھ ملانی کا 95 سال کی عمر میں میں انتقال

صدر جمہوریہ ، نائب صدر ، وزیراعظم اور دیگر کا اظہار تعزیت ‘ آخری رسومات ادا کردی گئیں نئی دہلی ،8ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر و معروف وکیل رام جیٹھ ملانی کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔وہ 95سال کے تھے ۔مسٹر جیٹھ ملانی اس وقت راجیہ سبھاکے رکن تھے اور کافی عرصہ سے علیل تھے ۔ مسٹر جیٹھ ملانی کی پیدائش صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں 14ستمبر 1923کو ہوئی تھی ۔وہ پہلی بار 1959میں کے ایم ناناوتی بنام مہاراشٹر حکومت کا مقدمہ لڑنے کے بعد مقبول ہوئے تھے ۔انھوں نے راجیوگاندھی کے قاتلوں کا مقدمہ بھی لڑاتھا اور شیئر بازار گھپلہ میں ہرشد مہتہ اور کیتن پاریکھ کے مقدموں کی پیروی کی تھی ۔ مسٹر رام جیٹھ ملانی کی آخری رسومات آج شام 5.30 بجے لودھی روڈ شمشان میں ادا کردی گئیں۔ ان کے فرزند مہیش جیٹھ ملانی نے ان کی چتا کو آگ دکھائی ۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد ‘ افراد خاندان اور معروف سیاستدانوں اور دوست احباب نے اس موقع پر شرکت کی ۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں نے رام جیٹھ ملانی کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ جیٹھ ملانی کی بیٹی شوبھا اور بہو بھی آحری رسومات میں موجود تھیں۔ خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ نے ان کی رہائشگاہ پہونچ کر آنجہانی کو خراج پیش کیا ۔ ایک اور سپریم کورٹ جج جسٹس بی آر گوائی اور سابق چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مصرا نے بھی انہیں خراج پیش کیا ۔ مسٹر رام جیٹھ ملانی کے انتقال پر اعلی سیاسی شخصیتوں کے علاوہ صدر جمہوریہ مسٹر رام ناتھ کووند ‘ نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔