اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بھٹیوں پر سیلنگ کے خلاف جنتر منتر پر زبردست مظاہرہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 25 September 2019

بھٹیوں پر سیلنگ کے خلاف جنتر منتر پر زبردست مظاہرہ!

بھٹیوں پر سیلنگ سے بے روزگار ہوئے کمہاروں کو سرکار مناسب معاوضہ دے :سراج طالب

ذاکر حسین کی رپورٹ
________________
نئ دہلی(آئی این اے نیوز 25/ستمبر 2019) قومی دارالحکومت میں گزشتہ ماہ میں آلودگی ختم کرنے کے نام پر فیکٹریوں اور کارخانوں کو سیل کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔اس باعث ایک بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔اسی مسئلے کو لیکر آج جنتر منتر پر کمہار کالونی کے پردھان پربھو پرجا پتی،مکی مسجد علاقے کےمونی پردھان،انیس رانا اور دیگر نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے کو ویلفیئر پارٹی صوبہ دہلی نے اپنی حمایت دی۔اس موقع پر ویلفیئر پارٹی کے دہلی صوبائی صدر سراج طالب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کا ہنر ہندوستان کی تہذیب کی پہچان ہے، مٹی سے بنے ہوئے برتن استعمال کرنے سے کسی قسم کی آلودگی نہیں ہوتی،کیونکہ مٹی سے بنی ہوئی چیزیں مٹی میں ہی مل جاتی ہیں،جو ماحولیات کیلئے بھی مفید ہے۔سراج طالب نے کہا کہ موجودہ سرکار مزدور مخالف ہے،ان کی ہر پالیسی سرمایہ داروں کے فائدے کیلئے ہوتی ہے۔اس سرکار کا کام کے غریبوں سے کھینچنا امیروں سے سینچنا۔سراج طالب نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگار ہوئے مزدوروں کو مناسب معاوضہ دیا جانا چاہیے۔اس موقع پر ویلفیئر پارٹی کے دہلی صوبائی تنظیم سیکریٹری محمد عارف اخلاق نے کہا کہ سرکار اگر آلودگی روکنے کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کر رہی ہے تو یہ وکاس نہیں بلکہ وناش ہے۔سرکار کے اس کام سے ملک کے ایک بڑے طبقے کو نقصان ہوگا۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہیکہ پہلے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں پھر اس طرح کی اقدام کئے جائیں۔عارف اخلاق نے مزید کہا کہ ہم مانگ کرتے ہیں کہ جن کمہاروں کی بھٹیوں کو سیل کیا گیا ہے،جلد سے جلد ان بھٹیوں سے سیل ہٹائےیا ان بھٹیوں کو کہیں اور شفٹ کرکے ان کے کاروبار کو بحال کیا جائے۔مظاہرے میں پرجا پتی سماج کے کئ نیتائوں نے اپنی بات رکھی۔اس موقع پر ویلفیئر پارٹی وکاس پوری ودھان سبھا صدر عابد ملک،عمران بیگ،محمد شہزاد،عمر دراز،اوکھلا سے مشقاط ہاشمی،عبدالستار کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔