اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: طلبہ کو نحو و صرف اور مبادیات میں پختگی پیدا کرنا چاہیے، مشہور و معروف ادارہ جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کی عربی انجمن 'النادی العربی' کے افتتاحی پروگرام سے جامعہ کے شیخ الحدیث کا خطاب

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 26 September 2019

طلبہ کو نحو و صرف اور مبادیات میں پختگی پیدا کرنا چاہیے، مشہور و معروف ادارہ جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کی عربی انجمن 'النادی العربی' کے افتتاحی پروگرام سے جامعہ کے شیخ الحدیث کا خطاب

طلبہ کو نحو و صرف اور مبادیات میں پختگی پیدا کرنا چاہیے ....
 مشرقی یوپی کے معروف ادارہ جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ  کی عربی انجمن ’ النادی العربی ‘ کے افتتاحی پروگرام سے جامعہ کے شیخ الحدیث کا خطاب
ہتھورا  ــ:  (آئی این اے نیوز 26 ستمبر) 2019
جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کے طلبہ کی معروف فعال متحرک عربی انجمن ’’النادی العربی ‘‘ کا افتتاحی پروگرام گزشتہ شب مورخہ 24 ستمبر کو دار الحدیث میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس کی صدارت ادارہ کے ناظم اعلی حضرت مولانا سید قاری حبیب صاحب  نے کی جبکہ بحیثیت مہمانان خصوصی دارالعلوم دیوبند سے تشریف لائے حضرت مولانا مجیب اللہ صاحب گونڈوی ( استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند) ، مدرسہ نور العلوم بہرائچ سے تشریف لائے حضرت مولانا قاری زبیر صاحب ( کارگزار مہتمم مدرسہ نور العلوم )اور نیپال سے تشریف لائے حضرت مولانا مبارک صاحب نے جلسے میں شرکت فرما کر طلبۂ النادی العربی کی حوصلہ افزائ فرمائی  ۔نیز ادارے کے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبید اللہ الاسعدی نے بحیثیت سرپرست کے شرکت فرمائی اس موقع پر شیخ الحدیث صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں طلبہ کو عربی زبان کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے انہیں زبان وادب کے میدان میں مہارت حاصل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عربی زبان سیکھنے اور سمجھنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں مبادیات نحو و صرف اور لغات پر مکمل عبور، و مہارت حاصل کرنی ہوگی ... ہمیں درس نظامی میں ابتداء سے ہی نحو و صرف میں کمال حاصل کرنا پڑیگا نیز انہوں نے لغات یاد کرنے اور اس کو مستحضر رکھنے پر زور دیا چناںچہ انہوں نے خطاب میں اپنے واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوے ابتدائ درجات کے طلبہ کو عربی کی ابتدائی کتابوں کی لغات یاد کرنے پر زور دیا ، آخر میں انہوں نے عمدہ پروگرام پیش کرنے اور جلسہ کی کامیابی پر النادی العربی سے منسلک تمام سرگرم اراکین کو خوبصورت انداز میں پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد دی ۔ پروگرام کا آغاز قاری  عبد الحفیظ صاحب استاذ تجوید وقراءت جامعہ ہذا  کی تلاوت سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض  ’ النادی العربی‘ کے رکن مولوی ہلال وصی بارہ بنکی،  مولوی محمد اطہر امبیڈکر نگری  نے مشترکہ انجام دی اورالنادی العربی کی رپورٹ معتمد محمد پرویز بہرائچی نے پیش کی ، نیز مولوی شاداب بارہ بنکی نے ادارہ کے ناظم اعلی مولانا حبیب صاحب کے نام تحریک صدارت پیش کی،تائید مولوی اسامہ لکھنوی نے کی.  دریں اثناء پروگرام میں طلبہ کی جانب سے عربی زبان میں چار عمدہ تقریریں پیش کی گئیں پہلی تقریر ’ عربی زبان کی اہمیت  ‘‘ دوسری تقریر ’’ تربیت نبوی  ‘‘ تیسری تقریر ’’مسلمانوں پر مشکلیں  ان کے اپنے اعمال کی بنا پر رونما ہوتی ہے ‘‘ جبکہ چوتھی تقریر ’’ حسد اور اس کے نقصانات  ‘‘ کے موضوع پر تھیں، یہ تقریریں بالترتیب مولوی محمد ارمان الحق گڈاوی، مولوی محمد ہلال بارہ بنکی  ، مولوی رفیع الاسلام نیپالی  اور مولوی محمد راغب کٹہاری نے پیش کیں، اس دوران مولوی محمد الطاف رانچوی اور مولوی محمد ضمیر ہتھوروی نے شاندار نعت شریف اور ایک خوبصورت عربی ترانہ مولوی ارمان و مولوی الطاف نے پیش کیا جس سے سامعین بالخصوص جامعہ کے ذمہ داران خوب محظوظ ہوئے۔ درمیانِ اجلاس عربی أشعار پر مشتمل طلبہ کی جانب سے برجستہ 'بیت بازی' ہوئی جسے سامعین نے کافی دلچسپی سے سنا۔ اس موقع پر انجمن کے نگران اعلیٰ  مولانا مسرت صاحب ( استاذ جامعہ ہذا) نے  طلبۂ النادی العربی کوحسن کارکردگی پر مبارک باد پیش کی اور طلبہ کو عربی زبان سیکھنے اور سمجھنے کے لیے النادی العربی سے منسلک ہونے پر توجہ دلائی . مہمانان کے استقبال اور ان کی تشریف آوری پر آغاز اجلاس میں شعبۂ عربی ادب کے استاذ مفتی محمد سلطان قمر قاسمی نے پر زور  و پر جوش انداز میں خطبۂ استقبالیہ پیش کیا جس میں مہمانان کو جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کی مختصر انداز میں تاریخ سے روشناس کرایا  اور اس کے بانی حضرت مولانا صدیق احمد صاحب باندوی کے حالات پر روشنی ڈالی،، اجلاس میں مولانا محمد ریاض صاحب، ناظم تعلیمات مولانا عتیق الرحمن صاحب مولانا اشتیاق صاحب مولانا انیس صاحب مولانا محمد نجیب صاحب ابن حضرت باندوی مولانا محمد انس صاحب مولانا محمد بلال صاحب مولانا عزیز الدین صاحب مولانا احمد مکین صاحب  مولانا سادات صاحب مولانا سعید صاحب مولانا عبد الماجد صاحب اور دیگر اساتذۂ جامعہ کے علاوہ ادارے کے طلبہ کثیر تعداد میں موجود رہےاور عربی زبان کے تئیں اپنے جوش کا اظہار کیا ، اخیر میں صدر محترم حضرت ناظم صاحب نے طلبۂ النادی العربی کو شاندار پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد دی اور گراں قدر انعامات سے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور حضرت شیخ الحدیث و سرپرست جلسہ کی رقت آمیز دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا -