اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیت علماء اترپردیش کا الہ آباد دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امداد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 26 September 2019

جمعیت علماء اترپردیش کا الہ آباد دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امداد!

جمعہ سے مسلسل آج چھ  روز تک جمعیت علماء اترپردیش کے وفدکا سیلاب متاثرہ مختلف علاقوں کادورہ، اشیاء خوردونوش کی تقسیم۔
فضل الرحمان قاسمی
______________
الہ آباد(آئی این اے نیوز25/ستمبر2019) الہ آباد ضلع ان دنوں سیلاب سے متاثر ہے، شہر کے سو زائد محلے اور بہت سارے گاؤں ڈوب گئے ہیں، لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں، گھروں کوچھوڑ کرضلع انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں، جمعیت علماء اترپردیش کا وفد جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیت علماء ہند کی ایماء پر مولانا عبدالہادی پرتاپگڑھی (جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اترپردیش) کی نگرانی میں جمعہ کے روز سے مسلسل چھ روز سے  الہ آباد شہر کے سیلاب زدہ  مختلف علاقوں کا دورہ کررہاہے، اور سیلاب متاثرین  کی بلامذہب وملت مدد کررہاہے، جمعیت علماء اترپردیش کے وفد نےجمعہ کے روز شہر کے بیلی سے اپنے دورہ کا آغاز کیا، اور محبوب انٹر کالج میں پناہ لئے ہوئے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے درمیان دودھ، کیلے، الہ آبادی بسکٹ، لائی اور چنے کے آدھاکلو کے پیکٹ  تقسیم کیےگیے،ایسے ہی امراوسنگھ انٹر کالج،
جیتنا انٹر کالج میں لگے کیمپ میں پناہ لئے متاثرین سے ملاقات کر ان کی مدد کی اور ان کے درمیان اشیاء خورد تقسیم کی گئیں، مسلسل چھ روز سے جمعیت علماءاترپردیش  وفد کا شہر کے داراگنج سے شاتری پل، سعدی آباد اور کریلی کے مختلف علاقوں میں جہاں لوگوں کے گھروں میں پانی گھس گیا، ان کے گھروں تک پہنچ کر ان کی مدد کی گئی، جمعیت علماء اترپردیش کے وفد میں شریک مولانا عبداللہ پرتاپگڑھی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء پرتاپگڑھ نے فون پر بتایا کہ جمعیت علماء کی طرف سے انسانوں کے ساتھ ساتھ ہم جانوروں کے درمیان خورد ونوش کی اشیاء تقسیم کررہے ہیں، انہوں نے بتایا، جمعیت علماء اترپردیش کا وفد مولانا عبدالہادی کی قیادت میں جمعہ کے روز سے مسلسل چھ روز سے سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کررہاہے،انہوں نے کہا ہم بلا تفریق وملت متاثرین کی مدد کررہے ہیں، انسانیت کے جذبہ کوفروغ دینا ہی جمعیت علماء کامشن ہیں، وفد میں مولانا عبدالہادی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اترپردیش، مولانا عبداللہ جنرل سیکریٹری جمعیت علماء پرتاپگڑھ، مولانا اشفاق صدر جمعیت علماء الہ آبادشہر،مولانا عبدالرشید، مولانا وکیل، مولانا نجم الہدی، مولوی حمزہ وغیرہ شامل رہے۔