حکیم عبد الحمید کی یومِ پیدائش کے موقع پر ہمدرد پبلک اسکول میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد
ذاکر حسین
نئ دہلی،15ستمبر(ذاکر حسین)ہمدرد پبلک اسکول تعلیم آبادمیں گزشتہ روز حکیم عبد الحمید کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سابق آئ اے ایس افسر وجاہت حبیب الله نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کی صدارت کے فرائض ہمدرد ایجوکیشن سو سائٹی کے سیکریٹری سید ثمر حامد نے انجام دئے۔منعقدہ تقریب میں ہمدرد پبلک اسکول کی مینیجر ذکیہ ماجد صدیقی،پرنسپل سحر سید،نائب پرنسپل قطب الدین،ٹیچر رانو مجوم دار(تعلیم آباد) یاسمین نیازی(اوکھلا)پری پرائمری انچارج بندو ملک،حیدر حسن(ڈائریکٹر ہمدرد اسٹڈی سرکل)امیتا موہن(مینیجر سید حامد اکادمی)ناہید عثمانی(پرنسپل رابعہ گرلز پبلک اسکول) کے علاوہ دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں ان طلباءع طالبات کی بھی شرکت رہی،جہنوں نے گزشتہ سال نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔روایت کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اسکول کی پرنسپل سحر سید نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے حکیم عبد الحمید مرحوم کی خدمات کو یاد کیا۔انہوں نے کہا کہ حکیم عبدالحمید مرحوم کی کاوشوں کو بلندیوں تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے اور جدید تعلیم کے میدان میں طلباء کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔تاکہ ہمدرد کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن ہو۔
اس موقع پر درجہ اول اور دوم کے طلباء نے ہمدردمصنوعات پر ایک مزاحیہ مشاعرہ پیش کیا،جس سے سامعین خوب لطف اندوز ہوئے۔بچوں اور بچیوں کے استحصال پر پرائمری کے بچوں نے ایک دل کو چھو لینے والا میوزیکل پلے پیش کیا جس نے ناظرین کی آنکھیں نم کر دیں۔بورڈ کے امتحان میں اول آنے والے طلباء و طالبات کو سند اور میڈل اور ان کے والدین کو شال دے کر سر فراز کیا گیا۔
بورڈ کے امتحان سوشل اسٹزیز اور کمپیوٹر میں طلباء کے 100فیصد نمبرات لانے پر ان کی معلمہ روبیہ ندیم،آفرین تبسم اور اوما بھاردواج کو بھی شال پہناکر ان کی عزت افزائی کی گئی۔تقریب کے اختتام پر سید ثمر حامد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔