اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پانی پلانا ایک اہم صدقہ جاریہ ہے محمد عالم الفرقانی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 19 October 2019

پانی پلانا ایک اہم صدقہ جاریہ ہے محمد عالم الفرقانی

پانی پلانا ایک اہم صدقہ جاریہ ہے: محمد عالم الفرقانی

نوتنواں (رپورٹ عبیدالرحمن الحسینی )
19 اکتوبر آئی این اے نیوز 2019
پانی پلانے کو احادیث نبویہ میں صدقۂ جاریہ فرمایا گیاہے ، جس کا ثواب مرنے کے بعد بھی انسان کو ملتارہتا ہے، کنویں، بور، ٹانکی وغیرہ کی شکل میں غریبوں اور ناداروں کے لئے پانی کا انتظام کرنا یہ مرحومین کے ایصال ثواب اور ان کے اجرِ آخرت اور صدقہ جاریہ ہوسکتا ہے ۔
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: اللہ کے رسول : میری والدہ وفات پاگئی ہیں اوران کی طرف سے کونسا صدقہ افضل رہے گا؟ اللہ کے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پانی کا صدقہ، چنانچہ انہوں نے ایک کنواں کھدوا کر وقف کردیا اور کہا یہ سعد کی والدہ کے ثواب کے والدہ کے ثواب کے لئے ہے۔
مذکورہ باتوں کا اظہار خیال فرقانی فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے ڈائریکٹر قاری محمد عالم محمود الفرقانی خادم القران و التجوید جدہ سعودی عرب  نے کی۔ انھوں نے کہاں کہ سروے کے حساب سے  علاقہ میں جو غریب مفلس  قسم لوگ تھے انہیں  ہمارے ٹرسٹ کی جانب پانی کا انتظام کرایا گیا ہے، یہ اہم ضرورت ہے پانی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہوتے ہیں، اہل خیر حضرات مزید تعاون فرمائیں تاکہ ہر ضرورت مند کی مدد آسانی کے ساتھ کی جاسکے، میں ان لوگوں کا بیحد ممنون مشکور ہوں جس کے ذریعے سے یہ کام ہورہا ہے، اور مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل ہے کہ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے اس کار خیر میں ضرور حصہ لیں۔