اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب کئے گئےارشد قریشی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 21 October 2019

مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب کئے گئےارشد قریشی!

اجود قاسمی جونپور یوپی
________________
جونپور(آئی این اے نیوز21/اکتوبر2019) بتاریخ 20 اکتوبر کو اٹالا مسجد کے صحن میں مرکزی سیرت کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیرت کمیٹی کے سابق صدر مظہر آصف نےکہا کی یہ ہمارا جلوس وجلسہ بہت تاریخی ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کو کامیاب بنانے کی۔
سابق صدر ارشاد خان نے کہا کہ میٹنگ میں شامل تمام افراد کا میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کی اتنی کثیر تعداد اس بات کی گواہ ہے کہ جلسہ و جلوس کے تئیں لوگوں کی دلچسپی ​​مسلسل بڑھ رہا ہے. آج اس میٹنگ میں جس کو بھی صدر منتخب کیا جائے گا هم سبھی کی ذمہ داری ہے اس کا تعاون کریں اور تاریخی جلسہ و جلوس کو کامیاب بنائیں۔
صدر کے عہدے کے دعویدار تین امیدوار میدان میں تھے ارشد قریشی، حاجی توفیق، منا راجا (شوکت علی انصاری) تمام سابق صدور نے متفقہ رائے یہ فیصلہ کیا کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ صدر کو منتخب کیا جائے گا تاکہ کسی قسم کا باہمی تنازعہ نہ  ہو سکے۔
قرعہ کے ذریعہ ارشد قریشی کا نام منتخب کیا گیا تمام افراد نے مبارک باد پیش کی۔
نو منتخب صدر ارشد قریشی نے کہا کہ یہ فیصلہ اللہ کی طرف سے کیا گیا ہے اور جو ذمہ داری مجھے ملی ہے میں اس کا اچھے طریقے سے انجام کو پہونچا ونگا اور آئندہ تاریخی جلوس و جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کوشش کروں گا۔
آخر میں ملک میں امن و امان کے لئے اور جلسہ و جلوس کی کامیابی کے لیے دعا مانگی گئی۔

اس موقع پر عبد الاحد منے، صدام حسین، مظہر آصف، الماس احمد صدیقی، ارشاد منصوری، ارشاد خان، سرفراز سبھاسد، نیاز طاہر شیخو، شکیل احمد، انوار الحق گڈو، ساجد علیم، حفیظ شاہ، ابوذر شیخ، رخسار احمد، دانش اقبال ، اکرام سوداگر، انجم صدیقی، وغیرہ موجود رہے۔