اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کل دیوبند مسابقہ خطبات جمعہ و عیدین کا آغاز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 13 October 2019

کل دیوبند مسابقہ خطبات جمعہ و عیدین کا آغاز

*کل دیوبند مسابقہ خطبات جمعہ و عیدین کا آغاز* 

(دیوبند 13 اکتوبر)
کل دیوبند مسابقہء خطبات جمعہ وعیدین 2019 کا پہلا مرحلہ آج سے دیوبند اسلامک اکیڈمی میں شروع ہوچکا ہے.

اطلاع کے مطابق طلبۂ مدارس اسلامیہ میں عربی خطبات کا ذوق پیدا کرنے، باکمال عربی خطیب بننے کی راہ ہموار کرنے,مساجد کے لیے بہترین امام مہیا کرنے اور متعینہ خطبات کے ذریعہ بیان و خطاب کے لیے بہترین مواد فراہم کرنے کی غرض سے دیوبند اسلامک اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر کے شعبئہ دارالمبلغین اور تنظیم ابنائے مدارس ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دیوبند سطح پر "خطبات جمعہ وعیدین" کا ایک عظیم الشان مسابقہ آج بتاریخ 13 صفر المظفر بمطابق 13 اکتوبر بروز اتوار سے باضابطہ شروع ہوچکا ہے.
اس مسابقہ میں دارالعلوم دیوبند،دارالعلوم وقف دیوبند، جامعۃ الامام محمد انور شاہ،
دارالعلوم زکریا دیوبند و  جامعۃ الشیخ حسین احمد المدنی سمیت مختلف اداروں کے طلباء شرکت کررہے ہیں،
ہر مساہم کے لئے 9 خطبات مکمل یاد کرکے سنانا لازمی ہے.
مسابقہ کا  فائنل مرحلہ 24 اکتوبر 2019 بروز جمعرات کو منعقد کیا جائے گا.
مسابقہ کے کنوینر مہدی حسن عینی قاسمی نے جملہ مساہمین سے اپیل کی ہے کہ وہ بعد نماز عصر،مغرب و عشاء اپنے متعینہ اوقات میں دیوبند اسلامک اکیڈمی پہونچیں اور مسابقہ میں شرکت فرمائیں،
واضح رہے کہ پہلے مرحلہ میں مولانا شاھد سیتاپوری، مولانا شاھد کبیر نگری،مولانا فیصل قاسمی، مولانا لقمان قاسمی، مولانا احمد بجنوری وغیرہ حکمیت کے فرائض انجام دے رہے ہیں.