اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ظفر شیرازی کی غزلیں حرام تمثیلات سے پاک ہوا کرتی تھیں! مولانا عمران احمد خان شیرازی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 21 October 2019

ظفر شیرازی کی غزلیں حرام تمثیلات سے پاک ہوا کرتی تھیں! مولانا عمران احمد خان شیرازی

ظفر شیرازی کی غزلیں حرام تمثیلات سے پاک ہوا کرتی تھیں! مولانا عمران احمد خان


جونپور شہر میں بزم شیراز کے ماہانہ طرحی نشست میں استاد شاعر ظفر شیرازی کی حیات وخدمات پر ایک پروگرام منعقد ہوا جسمیں مہمان خصوصی کے طور پر ظفر شیرازی مرحوم کے بڑے بھائی کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر جناب آفتاب خان صاحب اور انکے بھانجے حضرت مولانا عمران احمد خان صاحب سرپرست تعلیمی مرکز عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ بھڑکڑہاں نے شرکت کی پروگرام کا آغاز بزم شیراز کی صدارت کررہے حضرت مولانا انوار صاحب قاسمی منیجر جامعہ للمومنات سپاہ کی موجودگی میں جناب قاری ضیاء صاحب امام وخطیب شیر مسجد جونپور نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔اس موقع پر قرب جوار کے شعراء کرام نے اپنے اور ظفر شیرازی مرحوم کے اشعار پڑھ کر ظفر شیرازی کے شاعرانہ ادوار سمیت  ا نکی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی ،اس موقع پر استاد شاعر ظفر شیرازی کے بھانجے مولانا عمران احمد نے کہا میرے ماموں کی اشعار بہت بلند ہوا کرتے تھے ۔انکی نعت منقبت اور غزلیں حرام آلائشوں سے پاک ہوا کرتی تھیں ۔وہ مجھے کبھی اپنے سامنے بیٹھا کر اپنا کلام سناتے تھے تو کبھی فون کرکے اپنا کلام سناتے تھے۔وہ ایک استاد شاعر کی حیثیت رکھتے ۔اسکے بعد مشہور شاعر رحمت مچھلی شہری کا لکھا ہوا مقالہ بعنوان ۔
ظفر شیرازی حیات وفن کے آئینے میں ۔بزم شیراز کی طرف سے پڑھا گیا جسمیں ظفر شیرازی کے اشعار کی معنویت  اور  انکی خدمات پر مفصل روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔بزم شیراز کی طرف سے مدعو کئے گئے عاقل جونپوری مونس جونپوری انوار الحق ضیاء جونپوری ودیگر شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر  مولانا عبید احمد ظفر شیرازی مرحوم کے بڑے لڑکے ندیم احمد ڈاکٹر احتشام ،عبدالرشید  صاجبان   کے علاوہ شہر کے اہل علم حضرات و قرب جوار سے بھی لوگوں نے شرکت کی بزم کی نظامت مظہر جون پوری نے کی انھوں آخر میں بزم شیراز کی جانب سے  آئے ہوئے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ نوٹ  تمام قارئین کرام سے درخواست ہیکہ ظفر شیرازی مرحوم کے حق میں دعا کریں  کہ  اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،