اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابق ممبر پارلیمنٹ غریبوں کے مسیحا کہے جانے والے بھال چند یادو اب اس دنیا میں نہیں رہے، کبیر نگر میں ماتم کا ماحول

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 4 October 2019

سابق ممبر پارلیمنٹ غریبوں کے مسیحا کہے جانے والے بھال چند یادو اب اس دنیا میں نہیں رہے، کبیر نگر میں ماتم کا ماحول

سابق ممبر آف پارلیمنٹ "غریبوں کے مسیحا"کہے جانے والے بھال چند یادو اب اس دنیا میں نہیں رہے-کبیر نگر میں ماتم کا ماحول"
 4ستمبر/دھن گھٹا آئی این اے نیوز سنت کبیر نگر!
رپورٹ! ارشد علی کبیر نگر
کئی پارٹیوں کی نمائندگی کر چکے قدآور لیڈر سابق ممبر آف پارلیمنٹ بھالچند یادو  دل کا دورہ پڑنے سے آج دوپہر تقریباً 2:30بجے دہلی کے میدانتا ہسپتال میں آخری سانس لی۔
ضلع سنت کبیر نگرتحت خلیل آباد بلاک کے موضع بھگتا گاؤں کے باشندہ رہے ہیں بھالچند یادو۔
موصولہ خبروں کے مطابق بھالچند یادو پچھلے کچھ دنوں سے "یرقان "جیسی مہلک بیماری سے پریشان تھے۔
جسکے سبب   انھیں لیور انفیکشن ہو گیا تھا۔
پچھلے بدھ کے روز سے انکی طبیعت کافی خراب تھی۔
جسکی وجہ سے انھیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔
لیکن حالت بگڑتی گئی اور آخرکار  آج  جمعہ کے روز دوپہر کے وقت اس دنیا سے  رخصت ہوگئے۔
انکے موت کی خبرملتے ہی انکے قریبیوں اور چاہنے والوں کا ہجوم انکے آبائی گاؤں" بھگتا "میں امڈ پڑا۔
بھالچند یادو زمینی لیڈر رہے ہیں۔
انھوں نے ہندو مسلم اتحاد کے ماحول کو ہمیشہ قائم رکھنے کی کوشش کی۔
غریب طبقہ کے لوگوں کے دلارے  رہے ہیں بھالچند یادو جی۔
بھالچند یادو سادگی پسند انسان رہے ہیں۔
وہ ہمیشہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔
ضلع کےبدعنوان افسروں کے خلاف ہمیشہ انھوں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے لڑائی لڑی ہے۔
وہ جس بھی پارٹی میں رہےغریب  عوام کی خدمت کو اپنا اہم فریضہ سمجھا۔
1999میں پہلی دفعہ انھیں ضلع سنت کبیر نگر کی نمائندگی سماجوادی پارٹی سے کرنے کا موقع ہندو مسلم پیار کی بدولت ملا۔
بعد میں انھیں بہوجن سماج پارٹی کی طرف سے بھی ضلع کی نمائندگی کرنے کا موقع 2004میں ملا۔
بعد میں انھوں نے کئی پارٹیوں کا سفر طے کیا۔
لیکن اپنی ایمانداری اور سادگی پسندگی کی بدولت عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بناۓ رکھی۔
انکے موت پر تعزیت کرتے ہوۓ علاقعے کے مشہور سماجی کارکن اور مینیجر محمد حسین صدیقی نے کہاکہ ضلع سنت کبیر نگر کا ایک
انمول لیڈر ہم سب کو الوداع کہہ گیا۔
جسکی کمی پورہ ہونا بڑا مشکل ہے۔
 بھالچند یادو جیسا مضبوط نمائندہ مجبروں اور مزدوروں کا مسیحا کہا جانے والا لیڈر  ملنا بڑا مشکل ہے۔
انھوں نے بتایا کہ سابق ایم پی بھالچند یادو انکے قریبی دوستوں میں سے رہے ہیں۔
تعزیت کرنے والوں میں محمد مسلم خان پردھان،  مشہور شاعر اسد مہتاب ،مصلح الدین،بدھیرام یادو،چندرا پرکاش ،عتیق الرحمن ،معراج عرف راجو،
ذبیح اللہ و دیگر حضرات موجود رہے ہیں۔