مولانا محمد ولی رحمانی کے خط کے بعد ووٹر آئی ڈی ویریفیکشن کی تاریخ میں توسیع
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر آئی ڈی ویریفیکشن کی تاریخ میں توسیع کرکے عوام کو بڑی راحت دی ہے، پہلے اس کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تھی، *امیر شریعت مولانا محمدولی رحمانی دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو خط لکھ کر مطالبہ کیاتھا کہ ووٹر آئی ڈی ویریفیکیشن کی مدت میں توسیع کی جائے، انھوں نے اپنے خط میں عوام کو ہورہی دشواریوں سے آگاہ کیاتھا*
جس کے نتیجہ میں الیکشن کمیشن نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تاریخ میں توسیع کردی ہے *اب دہلی میں ویریفیکشن کی آخری تاریخ 31اکتوبر2019،باقی ریاستوں میں 18/نومبر2019 تک ہے ہاں کچھ ریاستوں کااستثناء ہے* مہاراشٹر، ہریانہ اور جموں وکشمیر میں یہ نوٹیفکیشن نافذ نہیں ہوگا
امیر شریعت نے الیکشن کمیشن کو پوری تفصیل سے آگاہ اور عوام کی پریشانیوں سے باخبر کرتے ہوئے لکھاتھا کہ ویب پورٹل پر تکنیکی دشواریاں آرہی ہیں،اتنا کم وقت پریشان کن ہے، اس لیے مدت کی توسیع انتہائی ضروری ہے،(ساتھ میں امیر شریعت کا انگریزی خط بھی منسلک ہے)ہم امیر شریعت کی فکر اور مدبرانہ کوششوں کی ستائش کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اس پر نوٹس لیا اور عوام کو راحت دی، *مزید امارت شرعیہ کے قضاۃ حضرات نے بھی اپنے اپنے اضلاع کے افسران و ڈی ایم سے ملاقات کی تھی* امیر شریعت کے خط کے بعد یہ آوازچوطرفہ طور پر اٹھی، دیگر تنظیموں اور شخصیات نے تاریخ کی توسیع کے مطالبے کیے،اس کام کی اہمیت کے پیش نظر *امیرشریعت کےحسب ہدایت پہلے جامعہ رحمانی مونگیرمیں،پھر دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پٹنہ،انجمن حمایت اسلام مونگیر،مدرسہ رحمانیہ سپول میں طلبہ واساتذہ کو باضابطہ چھٹی دی گئی تاکہ وہ گھرجاکر خودبھی ویریفائی کرائیں اور گھوم گھوم کر اپنے علاقوں میں لوگوں کوبیدار کرکے ان کی مددکریں، چنانچہ جمعہ کے خطبات میں بھی عوام کو باخبر کیاگیا،خانقاہ رحمانی سے صرف پہلے مرحلے میں پچاس ہزار پمفلٹ مختلف علاقوں میں بھیجے گئے،کئی ہزار ڈاک سے روانہ کیے گئے،اب تک اس کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے* جس سے الحمدللہ عوام میں کافی بیداری آئی، اس کے علاوہ *جماعت اسلامی، دہلی اقلیتی کمیشن،جمیعۃ علمائے ہند،مجلس مشاورت، ادارئہ شرعیہ سمیت متعدد ادارے اور مخلص نوجوان، ووٹر آئی کارڈ ویریفیکشن میں بڑھ چڑھ کر تعاون کررہے ہیں اور ملی بیداری کا ثبوت پیش کررہے ہیں* خود *امارت شرعیہ بھی اپنے افرادکو ویریفیکشن کے لیے مستعد کی ہوئی ہےامیر شریعت نے اپنے اخباری بیان کے ذریعے تکنیک کے ماہرین افراد سے ترجیحی طور پر حصہ لینے کی اپیل بھی کی تھی*،ہر گائوں،ضلع، قصبہ تک بڑے پیمانے پربیداری آئی ہے، اس کے لیے یہ تمام ادارے، شخصیات اور مخلص افراد مبارک باد کے مستحق ہیں، ضرورت ہے کہ اس مہلت کو غنیمت جانتے ہوئے مزید دل جمعی سے عوام کا تعاون کریں اوران کی تکنیکی مدد کریں، *تاریخ کی توسیع سے ہمیں مطمئن ہوکر نہیں بیٹھ جاناچاہیے کہ پھر کبھی کرلیں گے، بلکہ ابھی ویریفائی کرلینا چاہیے ہوسکتاہے کہ جیسے جیسے وقت قریب ہوگا،ویب سائٹ اور ایپلی کیشن پر پریشر بڑھے گا اور دشواریاں آئیں گی*
ڈاکٹر فرقان،پٹنہ