بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز14/اکتوبر2019) الحمد للہ اصلاح معاشرہ کی غرض سے 13 اکتوبر بروز اتوار کو بعد نماز مغرب جامع مسجد موضع بھاواپور شیخو پور اعظم گڈھ میں ایک دینی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا
جس میں مولانا عبد اللہ احسان اللہ فیضی خالص پور نے افتتاحی کلمات میں مختصراً موجودہ حالات پر روشنی ڈالی اور محاسبہ نفس کی ترغیب دلائی اور حقوق العباد کی جانب خصوصی توجہ دلاتے ہوئے تقسیم وراثت بیٹیوں کی حصہ داری کو یقینی بنانے پر زور دیا
پروگرام میں بحیثیت مقرر خصوصی شیخ عبد الغفار سلفی حفظہ اللہ بنارس نے محبت رسول کے موضوع ایک مدلل خطاب فرمایا دوران خطاب شیخ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری ذلت و رسوائی کے اسباب میں سے ایک اہم سبب یہ ہے ہم اپنے دعویٰ محبت رسول میں کھوکھلے ہیں محبت رسول کا جو تقاضا ہے وہ یہ کہ آپ کی مکمل اتباع وپیروی کی جائے ہمارے سامنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگیاں محبت رسول کی عملی تصویر سے بھری پڑی ہے اور ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے اپنی زندگی میں نبی سے سچی اور حقیقی محبت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا یہی وجہ ہے کہ اللہ رب العالمین نے انہیں رضی اللہ عنہم ورضو عنہ کا خطاب دیا اور ان کے وعمل کو کسوٹی قرار دیا, پروگرام کے اختتام پر جناب محمد اعظم پردھان کے دولت کدے پر مہمان نوازی کی گئی
اس پروگرام میں خاص طور پر فیاض احمد علیم الدین حافظ محمد ثاقب اعظمی ڈاکٹر کامران احمد کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا
دوسرا پروگرام
جمعیت صراط مستقیم ونوجوانان موضع گلوا گوری بلریاگنج اعظم گڈھ کے زیر اہتمام بعد نماز عشاء منعقد ہوا
بعد نماز عشاء سب سے پہلے ایک میت کے اہل خانہ سے تمام مہمانان گرامی تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور میت کے حق میں مغفرت کی دعاء کی گئی
اسکے شیخ حافظ محمد شمیم اعظمی استاذ مدرسہ بنات المسلمین جیراج پور اعظم گڈھ کی صدارت میں اجلاس عام کا آغاز ہوا تلاوت کلام پاک محمد سلیمان گلوا گوری نے کیا
بعدہ مولانا اقبال احمد ریاضی استاذ جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو نے مصائب پر صبر و ثبات
کے موضوع پر انتہائ جامع خطاب کیا
بعدہ امتیاز ثاقب مئوی نے توحید پر ایک مختصر نظم پیش کیا
اور اس کی بعد اجلاس عام کے خصوصی مقرر شیخ عبد الغفار سلفی حفظہ اللہ نے موت پر ایک رقت آمیز گفتگو کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی کے آخری لمحات پر بڑی ہی مدلل گفتگو کیا اور تمام سامعین دلجمعی اور پرسکون انداز میں آپ کی گفتگو سماعت فرما رہے تھے شیخ نے احادیث صحیحہ کی روشنی میں موضوع کا حق ادا کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی کا آخری خطبہ اور آخری نصیحت ووصیت کو پیش کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ گفتگو مکمل کی اس موقع پر نظامت کے فرائض مولانا عبد اللہ احسان اللہ فیضی نے انجام دیئے
اجلاس میں قرب وجوار واطراف سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا نوجوانان گلوا گوری نے خاص طور پر محمد ارشد محمد توصیف اور ان کے تمام رفقاء نے مہمانوں کا استقبال کیا
اور تمام لوگوں کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا