|
profile picture |
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز14/اکتوبر2019) بلریاگنج علاقہ کے موضع بھاواپور میں اتوار کو جامع مسجد میں بعد نماز مغرب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے بنارس سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالغفار سلفی صاحب کا بیان ہوا، مولانا نے اپنے بیان میں لوگوں کو سیرت النبی صلعم کو آئیڈیل اور نمونہ بنانے پر زور دیا، مولانا نے قرآن پاک اور حدیث رسول کی روشنی میں زندگی گزارنے کا ایک طریقہ بتایا جس سے کامیابی اور کامرانی ملے گی۔
اس موقع پر مولانا عبداللہ صاحب خالص پور، حافظ ثاقب اعظمی، مولانا سلمان، محمد اعظم پردھان، محمد فیاض، ابوذر سمیت گاؤں کے لوگ سیکڑوں کی تعداد میں شریک رہے۔