جھارکھنڈاسمبلی الیکشن :اویسی کی پارٹی مجلس 12 امیدواراتارسکتی ہے!
رانچی 5؍نومبر: اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین بھی جھارکھنڈ میں الیکشن لڑے گی۔پارٹی کی نظر ان سیٹوں پرہے، جن پر مسلم ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرتا آیا ہے۔ ایسی نشستیں ایک درجن کے قریب ہیں۔ویسے تو مجلس صدراپنے ببان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ تقریباََ 50 سیٹوں پر امیدوار اتاریں گے۔اس کی تیاری بھی چل رہی ہے۔لیکن امکان ہے کہ اویسی گڈا،صاحب گنج، جامتاڑا، پاکوڑ، ڈمریا، مدھوپور جمشید پور مشرقی، رانچی میں امیدوار اتاریں گے۔گزشتہ انتخابات میں جامتاڑا، پاکوڑسے اقلیتی برادری کے کانگریس ایم ایل اے جیتے تھے۔ادھر، جب سے کانگریس لیڈر منان ملک کے بیٹے کوریاست کی کمان سونپی گئی، اس کے بعد سے پارٹی کی میٹنگ ریاست بھر میں ہونے لگی ہے۔اس میں اچھال آئی 25 ستمبرسے، جب اویسی کا رانچی میں زبردست اجلاس ہوا میں ہاؤس ہوئی۔اسی میں اعلان کیاگیاکہ مجلس جھارکھنڈ میں الیکشن لڑے گی۔