پٹنہ میں مورتی وسرجن کو لے کر فرقہ وارانہ فساد
فائرنگ اور پتھرائو میں ایک درجن سے زائد زخمی، علاقہ پولس چھائونی میں تبدیل، دفعہ ۱۴۴ نافذ
پٹنہ۔ ۵؍نومبر: پٹنہ سٹی کے عالم گنج تھانے میں سوموار کی شب مورتی وسرجن کے دوران پرتشدد جھڑپ کے بعد جم کر ہنگامہ ہوا،تنازع بڑھنے پر دونوں فریقین کے درمیان مارپیٹ شروع ہوگئی ایک دوسرے پر پتھرائو کرتے ہوئے کئی رائونڈ گولیاں بھی چلی۔ یہی نہیں کئی گاڑیوں کو نذرآتش کردیاگیا عالم گنج تھانے کی گاڑیاں بھی پھونک دی گئی، پتھرائو میں تقریباً ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ، پتھرائو اور آتش زنی کے بعد لوگوں نے دروازہ بند کرکے اپنے گھرو ںمیں گھس گئے لوگوں میں افراتفری کا ماحول قائم ہوگیا، حالات کی پرامن کرنے کےلیے آئی جی سنجے سنگھ ، ایس ایس پی گرما ملک کی سربراہی میں کئی تھانوں کی فورس کو تعینات کردیاگیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ مورتی وسرجن کے دوران شرپسند عناصر وں میں پہلے جھڑپ شروع ہوئی، اس کو لے کر ان کے درمیان مارپیٹ ہونے لگی،جب مقامی افراد بیچ بچائو کرنے کےلیے آگے آئے تو ان سے بھی مارپیٹ ہونے لگی، اس کے بعد مقامی لوگ آمنے سامنے ااگئے، لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہوکر آئے افراد نے ایک دوسرے پر حملہ کردیا اسی درمیان پتھرائو بھی شروع ہوگئی جس سے بھگدڑ جیسی حالت ہوگئی، پتھرائو کے درمیان ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، گولیوں کی تڑتڑاہٹ پر لوگ اپنی جان بچانے کےلیے ادھر ادھر بھاگنے لگے ایسے میں گھروں کے دروازے اور دکانوں کے شٹر بھی بند کیے جانے لگے۔ شرپسند افراد مکانوں اور دکانوں کو بھی توڑنے کی کوشش کی، علاقے میں دفعہ ۱۴۴ نافذ ہے۔ واردات سے مشتعل افراد نے ببوا گنج میں سڑک جام کردیا لوگو ںکے ذریعے نعرے بازی کی جانے لگی، جبکہ پہولس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران مشتعل افراد کو خاموش کرنے میں مصروف ہوگئے۔ واردات کی اطلاع پاکر کچھ ہی دیر میں کئی تھانوں کی پولس فورس و فساد مخالف دستہ موقع پر پہنچ گیا اور شرپسندوں کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم دیا، دیر شب حالات کو قابو میں کرلیا گیا، فی الحال امن ہے۔ حکومت وانتظامیہ کے اعلیٰ افسران جائے وقوع پر کیمپ کرکے حالات کو پرامن بنانے میں مصروف ہیں۔ امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سب لوگ انتظامیہ کا ساتھ دیں، کسی طرح کے افواہ پر کان نہ دھریں، ہم لوگ مقامی افراد کے ساتھ حکومت کے اعلیٰ افسروں سے رابطہ میں ہیں اور مسلسل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق عالم گنج میں حالات تو کنٹرول میں ہیں لیکن منگل کے دن بارہ بجے سلطان گنج، درگاہ شاہ ارزاں اور بکسر ٹولہ کے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی، وقت پر پولس نے حالات کو قابو میں کیا۔