جونپور(آئی این اے نیوز2/نومبر2019) ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی پورے شہر میں جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہے 10 نومبر کو عید میلادالنبی کا جلسہ سيرت النبی اور جلوس مدح صحابہ رضی اللہ عنہ پوری عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا اسے لے کر مسلم علاقوں میں کافی رونق بڑھ گئی ہے آئندہ عید میلادالنبی کے جلسہ و جلوس میں حصہ لینے والے فن سپاہ گری کے اکھاڑے دستےکے ساتھ اپنے اپنے استادوں کی سرپرستی میں مشق (پریکٹس) کرنا شروع كرديے ہیں مجر استاد شاہی اٹالا مسجد اور منا چشتی استاد شاہی عید گاہ نے بھی بارہ ربیع الاول کو اپنے کارنامے پیش کرنے کے لئے دستے کے ساتھ مشق (پریکٹس) شروع کردی ہے۔
مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ارشد قریشی اور نگران جلوس شاہنواز خان نیں اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر استادوں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیا۔
اس موقع پر میڈیا انچارج اجود قاسمی، شکیل منصوری، نیاز طاہر شیخو، ڈاکٹر طفیل انصاری، انجم صدیقی، ابو طالب انصاری، سلمان ملک، كاشف قریشی اور مرکزی سیرت کمیٹی کے دیگر ذمہ داران موجود رہے۔