اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انجانشہید: موٹر سائیکل ٹکر میں دو افراد زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 11 November 2019

انجانشہید: موٹر سائیکل ٹکر میں دو افراد زخمی!

رپورٹ: حافظ ثاقب اعظمی
_________________
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/نومبر 2019) اعظم گڑھ گورکھپور ہائیوے پر واقع انجانشہید بازار میں مندر کے پاس دو بائک کی آپس میں ٹکر ہوگئی، جس میں دونوں بائک سوار شدید زخمی ہوگئے موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو ہسپتال پہنچایا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک بائک سوار جو انجانشہید رہائشی تھے، جن کی پہچان عتیق الرحمان (50) سے ہوئی، دوسرا بائک سوار کو بڑھل گنج کا باشندہ بتایا جارہا ہے۔
موقع پر پولیس کی ٹیم بھی پہنچی، انہوں نے بھی اپنا فریضہ انجام دیا۔
خبر لکھے جانے تک دونوں زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔