پورہ معروف/مئو(آئی این اے نیوز 7/دسمبر 2019) 12؍ دسمبر جمعرات کو پورہ معروف میں ہونے والی تحفظ آئین و جمہوریت واصلاح معاشرہ کانفرنس کی تیاریوں کے جائزہ کے سلسلے میں ضلع جمعیۃ علماء مئو کی ایک ہنگامی میٹنگ ہاجرہ اسکول للبنات بانسہ میں ہوئی ۔
جسکی صدارت ضلع صدر مولانا خورشید احمد مفتاحی اور نظامت ضلع جنرل سکریٹری مولانا فاروق مظہری نے کی، مولانا نوشاد عالم قاسمی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغا ہوا۔ پچھلی کاروائی کی خواندگی کے بعد مولانا نعیم الرحمن قاسمی، ڈاکٹر الطاف پردھان اور راشد کمال وغیرہ نے کانفرنس کے انتظامات سے متعلق تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ جو بھی کمی بیشی ہو نشاندہی کی جاۓ اس پر غور کیا جائیگا۔ اسکے بعد مختلف آراء سامنے آنا شروع ہوگئیں کہ ایسے ایسے کرلیا جائے جس پر سبھی لوگوں کے اتفاق سے اسکی منظوری دی گئی اور پورے میدان،راستے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس پر اراکين نے اپنی خوشی اور اطمينان کا اظہار کرتے ہوۓ لوگوں کو مزید سہولیات فراہم کرانے کی درخواست کی اور کہا کہ ہم سبھی میزبان ہیں اور عوام الناس ہماری مہمان۔ اسکے بعد ضلع کی سبھی اکائیوں کے ذمہ داران کے درمیان پوسٹر، دعوت نامے اور طعام ٹوکن وغیرہ تقسیم کئے گئے اور زور دیا گیا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاۓ تاکہ اس کانفرنس سے اٹھنے والی آواز دور سے دور تک سنی جاسکے۔
میٹنگ میں مولانا مشتاق احمد، قاری محمد عثمان، قاری مختار احمد، مولانا محمد اجمل، مولانا ریاض الدین، ماسٹر صفی الرحمن، مولانا سلمان فارسی، مولانا راشد اسرار، مولانا ذکاءاللہ، مولانا شمشاد احمد، حاجی سلامت اللہ، مولانا انیس الرحمن، مولانا فیاض احمد، مولانا مفتی ابو القاسم، مولانا وحید الحسن، مولانا ضیا الرحمن، مولانا انصارلحق، حاجی جمال احمد، مولانا بدرالدین، حافظ محمد نعمان، مولانا محمد ثاقب، حافظ عبدالغنی، مولانا محمد اعظم، مولانا سراج احمد، مولانا فیاض فیصل، مولانا ظفر احمد، مفتی منصور احمد، مولانا سہیل احمد، مولانا اعجاز احمد، ڈاکٹر اختر احسن، حاجی عزیز الحسن، حاجی محمد اسعد، حذیفہ دانیال اور مفتی عبداللہ نعمانی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔