الفلاح فرنٹ کی کمبل تقسیم مہم کا آغاز
شادی بیاہ,مشاعرہ اور ٹورنامنٹ میں فضول خرچی کرنے کے بجائے ہمیں پیسے کا صحیح استعمال کرتے ہوئےغرباء اور ضرورت مندوں کی مدد میں پیسہ خرچ کرنا چاہئے:ذاکر حسین
اعظم گڑھ,27 دسمبر 2019 آئی این اے نیوز
الفلاح فرنٹ کی جانب سے کمبل تقسیم مہم کا آج باقاعدہ آغاز ہو گیا۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے تنظیم سے وابستہ کارکنان کے ساتھ مل کر اعظم گڑھ میں مستحق افراد تک کمبل پہنچا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ اس شدید سردی میں سماج کے خوشحال طبقے کی ذمہ داری بنتی ہیکہ وہ اپنے آس پاس کے ضرورت مند لوگوں تک کمبل,لحاف اور گرم کپڑے بغیر پرچار کے پہنچا دیں۔انہوں نےکہا کہ شادی بیاہ,مشاعرہ اور ٹورنامنٹ میں فضول خرچی کرنے کے بجائے ہمیں پیسے کا صحیح استعمال کرتے ہوئے غرباء اور ضرورت مندوں کی مدد میں پیسہ خرچ کرنا چاہئے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ کبمل تقسیم مہم کا مقصد ہر ضرورت مند لوگوں تک سردی سے بچنے کیلئے سامان مہیا کیاجائے۔واضح رہے کہ الفلاح فرنٹ گزشتہ کئ برس سے سردی میں غرباء اور ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کرتی رہی ہے۔ذاکر حسین نے کمبل مہم میں حکومت اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اعظم گڑھ ڈی ایم,رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو ,شاہ عالم عرف گڈو جمالی ,نفیس احمد,عالم بدیع,فرینک اسلام ,سکھ دیو راج بھر ,سنگیتا آزاد,نیلم سونکر ,عادل شیخ,توقیر عرف اچھو ,ابوالقیس,آفتاب احمد عرف افتو,طاہر عرف منواور شاہد سنجری وغیرہ سے کمبل مہم سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔