اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدارس کے ذمہ داران کے ساتھ افسران کی میٹنگ ذمہ داران سے طلبہ کو سمجھانے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 16 December 2019

مدارس کے ذمہ داران کے ساتھ افسران کی میٹنگ ذمہ داران سے طلبہ کو سمجھانے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

مدارس کے ذمہ داران کے ساتھ افسران کی میٹنگ
ذمہ داران سے طلبہ کو سمجھانے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل
دیوبند۔ 17؍دسمبر: (رضوان سلمانی) ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے مدنظر ڈی ایم آلوک کمار پانڈے اور ایس ایس پی دنیش کمار نے مدرسہ منتظمین کے ساتھ دیوبند کے ڈاک بنگلہ میں ایک اہم میٹنگ کی، اس دوران افسران نے ذمہ داران مدارس سے اپیل کی ہے کہ وہ طلبا کوسمجھائیں اور کہیں کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیاجائے۔ڈاک بنگلے پر منعقدہ میٹنگ میں ڈی ایم اور ایس ایس پی نے مدارس کے سے اپیل کی وہ مدرسوں کی فضا کو ہمیشہ کی طر پرسکون بنائے رکھیں، اس کے ساتھ ہی طلبہ کو سمجھائیں کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو سڑکوں پر نہیں آنے دینا چاہئے ، جہاں تک ممکن ہو انھیں ادارے میں رکھیں۔ اس کے دوران دارالعلوم کے نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی ،تری پور بالا سندری دیوی مندر کے پوجاری پنڈت ستیندر شرما ، دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی،، دارالعلوم وقف کے مولانا سکندر علی ، مولانا شمشاد رحمانی ،جامعۃ الشیخ حسین احمدمدنی کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی،جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر مولانافرید مظاہری،مدرسہ اسلامیہ اصغریہ کے مہتمم سید جمیل حسین ، سید تجمل حسین، مولانا منیرالدین قاسمی اور فرمان پردھان سمیت دیگر مدارس کے ذمہ داران اور افسران موجودرہے۔